ETV Bharat / state

Mohammadpur Renamed Madhavpuram in Delhi: دہلی میں نام تبدیل کرنے کی سیاست تیز، محمد پور ہوا مادھوپورم - دہلی میں مسلم علاقوں کے نام تبدیل کرنے کی سیاست

دہلی کے محمدپور کا نام تبدیل کر کے مادھوپورم کردیا گیا ہے۔ اس کی اطلاع دہلی بی جے پی صدر آدیش گپتا نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے دی۔ اس ٹویٹ کو وزیراعظم مودی کے ٹویٹر ہینڈل نے بھی لائک کیا۔ Mohammadpur Village Renamed Madhavpuram

دہلی میں نام تبدیل کرنے کی سیاست تیز، محمدپور کو مادھوپورم کیا گیا

author img

By

Published : Apr 27, 2022, 10:40 PM IST

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی کی دہلی یونٹ نے بدھ کے روز جنوبی دہلی کے گاؤں محمد پور کا نام بدل کر مادھو پورم کر دیا۔ بی جے پی کے مطابق، عام آدمی پارٹی کی قیادت والی دہلی حکومت نے جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کی تجویز پر عمل نہیں کیا تھا۔ دہلی بی جے پی کے صدر آدیش گپتا نے کچھ مقامی لوگوں کے ساتھ علاقے کا نام بدلنے کے لیے منعقد پروگرام میں بھی شرکت کی۔ Mohammadpur Village Renamed Madhavpuram

آدیش گپتا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پروگرام کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ’’مادھوپورم گاؤں کے نام کی تجویز کارپوریشن سے پاس ہونے کے بعد، آج گاؤں کا نام رکھنے کا عمل مکمل ہو گیا۔ اب سے یہ گاؤں محمد پور کے بجائے مادھوپورم کے نام سے جانا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Under the Pressure of the MIM, the Name of Hauz Qazi Chowk was Withdrawn: مجلس کے دباؤ میں حوض قاضی چوک کا نام بدلنے کا فیصلہ واپس لیا گیا

آدیش گپتا نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ آزادی کے 75 سال بعد بھی غلامی کی کوئی علامت ہمارا حصہ بنے، کوئی دہلی والا یہ نہیں چاہتا۔ آدیش گپتا نے گاؤں کے داخلی دروازے پر ایک بورڈ لگایا ہے جس پر لکھا ہے 'مدھوپورم میں خوش آمدید'۔ آدیش گپتا سے جب سوال کیا گیا کہ کیا ساؤتھ ایم سی ڈی کسی بھی جگہ کا نام تبدیل کر سکتی ہے کیونکہ نام تبدیل کرنے کا حتمی اختیار دہلی حکومت کے پاس ہے۔ اس پر انہوں نے کہا کہ یہ ہم نے اپنی طرف سے کیا ہے، اب دہلی حکومت کو بتانا چاہیے کہ وہ نام بدلنا چاہتی ہے یا نہیں۔

گاؤں کا نام تبدیل کرنے کی تجویز بی جے پی کے کونسلر بھگت سنگھ ٹوکس نے دی تھی۔ قرارداد میں ٹوکس نے کہا تھا کہ مغل دور میں ہر گاؤں کا نام زبردستی تبدیل کر دیا گیا تھا۔ وارڈ 66 ایس گاؤں محمد پور جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کے دائرہ اختیار میں شہری گاؤں کے زمرے میں آتا ہے۔ محمد پور کے مقامی باشندوں کا گاؤں کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کافی عرصے سے زیر التوا تھا جسے آج پورا کر دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.