ETV Bharat / state

متھوٹ گروپ کے بانی گھر میں پھسلنے کے بعد انتقال کر گئے

جنوب مشرقی دہلی کے ڈپٹی کمشنر پولیس، راجیندر پرساد مینا نے بتایا کہ جمعہ کی رات تقریبا 9 نو بجے، فورٹیس ہسپتال نے امَر کالونی پولیس اسٹیشن کو 72 سالہ ایم جی جارج متھوٹ کی بھرتی اور ان کی موت کے بارے میں بتایا۔

author img

By

Published : Mar 7, 2021, 9:40 AM IST

Muthoot Group Chairman George Muthoot dies
متھوٹ گروپ کے بانی گھر میں پھسلنے کے بعد انتقال کر گئے

ملک کے ممتاز صنعت کاروں میں سے ایک متھوٹ گروپ کے بانی ایم جی جارج متھوٹ گھر میں پھسلنے کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔

واقعہ جمعہ کی رات کا ہے۔ جب وہ مشرقی کیلاش (دہلی) میں اپنے گھر کی چوتھی منزل پر ٹہل رہے تھے۔ اس دوران وہ گر گئے جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوگئے۔ اس کے بعد انہیں فورٹیس ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران وہ دم توڑ گئے۔

جنوب مشرقی دہلی کے ڈپٹی کمشنر پولیس، راجیندر پرساد مینا نے بتایا کہ جمعہ کی رات تقریبا 9 نو بجے، فورٹیس ہسپتال نے امَر کالونی پولیس اسٹیشن کو 72 سالہ ایم جی جارج متھوٹ کی بھرتی اور ان کی موت کے بارے میں بتایا۔ اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم نے واقعے کی جگہ کا معائنہ کیا۔ اس دوران گھر میں سی سی ٹی وی فوٹیج میں کوئی مشکوک واقعہ نہیں پایا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر پولیس نے بتایا کہ ہفتے کے روز ایمس ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا گیا اور لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی ہے۔

بتادیں کہ متھوٹ گروپ ملک کا ایک مشہور گروپ ہے۔ متھوٹ گروپ کی ملک میں 5500 کے قریب شاخیں ہیں۔ ایم جی جارج متھوٹ 2 مارچ 1949 کو کیرالہ میں پیدا ہوئے تھے، ان کا شمار ملک کے امیر افراد میں ہوتا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.