ETV Bharat / state

مسلمانوں نے ہندو نوجوان کی آخری رسومات ادا کی - مسلمانوں نے ہندو نوجوان کی آخری رسومات ادا کی

غازی آباد کے مراد نگر قصبہ میں چائے کی دکان چلانے والے انیل کشیپ کی گزشتہ روز اچانک موت ہوگئی، جس کے بعد مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے مہلوک کی آخری رسومات ادا کرکے آپسی بھائی چارے کا پیغام دیا۔

مسلمانوں نے ہندو نوجوان کا آخری رسومات ادا کیا

author img

By

Published : May 11, 2021, 11:20 AM IST

دہلی سے متصل غازی آباد میں واقع مراد نگر قصبہ ذات پات اور مذہب سے بالاتر ہو کر انسانیت کی مثال قائم کر رہا ہے۔

مراد نگر قصبہ میں چائے کی دکان چلاکر گزر بسر کرنے والے انیل کشیپ کی گزشتہ روز اچانک موت ہوگئی، آخری رسومات کے لئے جب ان کا کوئی رشتہ دار یا دوست نہیں پہنچا تو مسلم کمیونٹی نے ان کا آخری رسومات ادا کیا۔

ویڈیو

اس تعلق سے یووا جنتا دل یونائیٹڈ کے قومی جنرل سکریٹری عمران الٰہی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ مراد نگر ہمیشہ سے ہندو مسلم اتحاد کی پہچان رہا ہے، اس کی مثال ایک بار پھرسے مراد نگر میں دیکھی گئی ہے۔

عمران الٰہی نے بتایا کہ اشوک کشیپ کی اچانک موت کے بعد ان کا کوئی رشتہ دار یا دوست ان کی آخری رسومات ادا کرنے نہیں پہنچا۔ جس کے بعد آس پاس کی مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے مل کر آخری رسومات ادا کرتے ہوئے ہندو مسلم اتحاد کا مضبوطی سے پیغام دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.