ETV Bharat / state

شادیوں میں کھانے کی بربادی کے خلاف مہم کا آغاز

Campaign on Waste Food Issue: ہندوستان میں روزانہ 24 کروڑ لوگ ایسے ہیں جنہیں دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں ہوتی۔ وہیں اگر ہم بات کریں بین الاقوامی سطح پر تو تعداد تقریبا 83 کروڑ تک پہنچتی ہے۔ ایسے میں دنیا کی آبادی میں سے 10 فیصد افراد کو کھانا نہیں ملتا ہے جب کہ ایک اسٹڈی کے مطابق بھارت میں ہونے والی شادیوں میں 40 فیصد کھانا ضائع ہوتا ہے۔

شادیوں میں کھانے کی بربادی کے خلاف مہم کا آغاز
شادیوں میں کھانے کی بربادی کے خلاف مہم کا آغاز
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 30, 2023, 1:07 PM IST

Updated : Dec 30, 2023, 4:55 PM IST

شادیوں میں کھانے کی بربادی کے خلاف مہم کا آغاز

نئی دہلی: اتنے بڑے پیمانے پر کھانے کی بربادی کو دیکھتے ہوئے پرانی دہلی کے رہنے والے کاشف قریشی نے اپنی اہلیہ کے ساتھ مل کر ایک مہم کا آغاز کیا ہے۔ دراصل کاشف قریشی دہلی میں شادیوں کی تقریب میں شرکت کرکے وہاں موجود لوگوں کو اپنے منفرد انداز میں کھانا کی بربادی سے روکتے ہیں اور جو لوگ اپنی پلیٹ صاف کرکے کھاتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں گلاب کا پھول پیش کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ اپنی اس مہم کو لوگوں تک پہنچانے کے لیے ایک سیلفی پوائنٹ بھی تقریب کے دوران تیار کرتے ہیں جسے سوشل میڈیا کے ذریعے مزید افراد تک پہنچاتے ہیں۔ اس مہم میں ہونے والا خرچ کاشف قریشی ذاتی طور پر برداشت کرتے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے محمد راحم سے بات کرتے ہوئے کاشف قریشی نے بتایا کہ انہوں نے گذشتہ برس اس مہم کا آغاز کیا تھا لیکن اس وقت انہیں زیادہ بہتر رد عمل نہیں ملا تھا تاہم رواں برس ان کی اس مہم کو کافی سراہا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جامعہ میں 'نئے پرانے چراغ' کے تحت محفل قوالی کا انعقاد

کاشف قریشی اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے قرآن اور حدیث کا بھی سہارا لیتے ہیں۔ وہ جگہ جگہ قرآنی آیات اور احادیث لکھے پوسٹر دعوت میں چسپاں کرتے ہیں، ان کے مطابق لوگ قرآن اور حدیث کا احترام کرتے ہیں اور لوگ ان کی بات پر سنجیدگی کے ساتھ عمل کرتے ہیں۔

Last Updated : Dec 30, 2023, 4:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.