ETV Bharat / state

فلسطین میں اسرائیل کے ظلم وبربریت کو رکوانے مسلم دنیا عملی اقدام کرے: مفتی مکرم - فلسطین میں اسرائیل کے ظلم وبربریت کو رکوانا ضروری

دہلی کی مسجد فتح پوری کے شاہی امام ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیل کے ظلم و بربریت کو رکوانا ناگزیر اور وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی بچوں کی فریاد کو سن کر مسلم دنیا کو عملی اقدام کرنا چاہیے۔

مسلم دنیا عملی اقدام کرے
مسلم دنیا عملی اقدام کرے
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 15, 2023, 1:44 PM IST

نئی دہلی: فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے قتل عام اور نسل کشی ظلم وبربریت برابر جاری ہے۔ اس ترقی یافتہ دور میں ایسا ظلم جس میں ہزاروں بچے اور بڑے ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ ایک نا قابل برداشت جرم ہے۔ جنگ کو ایک ماہ سے زیادہ گزر چکا ہے حملے روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں۔ شاہی امام مسجد فتح پوری ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد نے اپنے خطاب میں غزہ اور مغربی کنارہ پر وحشیانہ بمباری، بچوں، خواتین اور عام شہریوں کی کثیر تعداد میں ہلاکتوں پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری اور مسلم دنیا سے پر زور اپیل کی کہ فلسطین کے بچوں کی فریاد کو سن کر مؤثر عملی اقدامات کیے جائیں۔ دنیا بھر میں اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف آواز اٹھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسرائیل فلسطین میں قتل عام اور نسل کشی کر رہا ہے: ترک اسپیکرِ اسمبلی

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اقوام متحدہ اور اس کے ذیلی اداروں بشمول یونیسیف، ورلڈ فوڈ پروگرام اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے بھی عام شہریوں، پناہ گزین کیمپوں، اسپتالوں اور عبادت گاہوں پر صہیونی حملوں کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ترقی یافتہ دور میں ایسا ظلم جس میں ہزاروں بچے اور بڑے ہلاک ہو گئے یہ ناقابل برداشت ہے۔ جنگ کو ایک ماہ سے زیادہ گزر چکا ہے حملے روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو پابند کیا جائے کہ وہ عام شہریوں پر حملے بند کرے۔ ہمارا مطالبہ سب ہی سے ہے کہ فوری جنگ بندی پر عمل کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔ اس پر اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں۔ مسلم ممالک بھی عملی اقدام کریں اور اللہ پر بھروسہ کر کے ظلم کے خلاف کھڑے ہوں۔ مظلوموں کی حمایت اللہ کا حکم ہے۔ اس پر عمل ہونا چاہیے۔ مفتی مکرم احمد نے فلسطین کی عوام کے لیے بھارتی مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ حالات میں توبہ واستغفار کثرت سے کریں۔ تہجد کی نوافل کے بعد فلسطین اور مسجد اقصیٰ کے لیے خشوع و خضوع کے ساتھ دعا کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.