ETV Bharat / state

Israel Hamas War اسرائیلی بمباری پر مسلم ممالک کو سخت ایکشن لینا چاہئے: مفتی مکرم

دہلی کی شاہجہانی جامع مسجد میں فلسطین میں ہو رہی بمباری اور اس سے ہونے والے شہیدوں کے لیے نماز جمعہ کے بعد غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ جس میں لوگ بڑی تعداد میں شامل ہوئے۔

Israel Hamas War
اسرائیلی بمباری پر مسلم ممالک کو سخت ایکشن لینا چاہئے: مفتی مکرم
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 20, 2023, 7:19 PM IST

اسرائیلی بمباری پر مسلم ممالک کو سخت ایکشن لینا چاہئے: مفتی مکرم

دہلی: مسجد فتحپوری کے شاہی امام ڈاکٹر مفتی مکرم احمد نے نماز جمعہ سے قبل خطاب میں مسلمانوں سے اپیل کی کہ مسجد اقصی کی بازیابی کے لئے دعا کریں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں فلسطینی عام شہریوں کی ہلاکت پر شدید غم کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ صہیونی جارحیت میں کوئی کمی نہیں آرہی ہے۔ غزہ کے عام شہریوں پر اسکولوں پر اور اسپتالوں پر بڑی بے غیرتی کے ساتھ حملے جاری ہیں۔ حد تو یہ ہے کہ ہسپتال پر بھی شدید حملہ کیا گیا ہے، جس میں قریب ایک ہزار لوگ شہید ہو گئے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں اسپتال کے ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہسپتال پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اسرائیل نے یو این او کے اسکول اور دفتر پر بھی حملہ کیا۔ مفتی مکرم نے یو این او سے پر زور اپیل کی کہ اسرائیل کے ظلم کے خلاف ایکشن لیا جائے، جنگ بندی کے لئے موثر کوشش کی جائے، جنگ کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں ہے، فلسطینیوں کو ان کی زمین ملنی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:

وہیں مفتی مکرم نے وزیر اعظم کے موقف کی ستائش کی اور مسلم ممالک سے اپیل کی کہ اسرائیل کے خلاف شدید تیور دکھاتے ہوئے سخت ایکشن لیا جائے۔ انہوں نے امریکہ کے صدر کی طرف سے اسرائیلی ظلم وبربریت کی حمایت کی مذمت کی۔ مفتی مکرم نے عام مسلمانوں سے اپیل کی کہ اسرائیلی مصنوعات کا بھی بائیکاٹ کیا جائے۔
وہیں دارالحکومت دہلی کی شاہجہانی جامع مسجد میں بھی فلسطین میں ہو رہی بمباری اور اس سے ہونے والے شہیدوں کے لیے نماز جمعہ کے بعد غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ جس میں فرزندانِ توحید بڑی تعداد میں شامل ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.