ETV Bharat / state

Presidential Polls 2022: دروپدی مرمو اور یشونت سنہا کے کاغذات نامزدگی درست پائے گئے - Presidential Polls 2022

صدارتی انتخابات کے لیے 15 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا، تاہم آج کاغذات نامزدگی کی جانچ کے بعد صرف دو امیدوار مرمو اور سنہا کے کاغذات نامزدگی درست پائے گئے ہیں اور دیگر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مختلف کوتاہیوں کی وجہ سے مسترد کردیے گئے۔ Nomination papers of Draupadi Murmu and Yashwant Sinha are valid

دروپدی مرمو اور یشونت سنہا کے کاغذات نامزدگی درست پائے گئے

author img

By

Published : Jun 30, 2022, 9:13 PM IST

نئی دہلی: صدارتی انتخابات کے لیے داخل کیے گئے 115 پرچہ نامزدگیوں میں سے صرف دو امیدوار این ڈی اے کی دروپدی مرمو اور مشترکہ اپوزیشن امیدوار یشونت سنہا کے کاغذات نامزدگی درست پائے گئے ہیں۔

راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل اور صدارتی انتخابات کے ریٹرننگ آفیسر پی سی مودی نے جمعرات کو کہا کہ صدارتی انتخابات کے لیے نامزدگی داخل کرنے کا عمل 15 جون کو شروع ہوا تھا اور نامزدگیوں کے آخری دن 29 جون تک کل 115 کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج کاغذات نامزدگی کی جانچ کے بعد صرف دو امیدواروں مرمو اور سنہا کے کاغذات نامزدگی درست پائے گئے ہیں اور دیگر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مختلف کوتاہیوں کی وجہ سے مسترد کردیے گئے ہیں۔ Nomination papers of Draupadi Murmu and Yashwant Sinha are valid

انہوں نے کہا کہ انتخابی شیڈول کے مطابق ناموں کی واپسی 2 جولائی کی سہ پہر 3 بجے تک کی جاسکتی ہے۔ اس کے بعد صدارتی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی اور ووٹنگ 18 جولائی کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 21 جولائی کو ہوگی۔

مزید پڑھیں:

انتخابات کے لیے داخل کیے گئے کل 115 کاغذات نامزدگی میں سے 28 کاغذات نامزدگی داخل کرتے وقت مسترد کر دیے گئے۔ یہ کاغذات نامزدگی صدر اور نائب صدر ایکٹ 1952 کے سیکشن 5 بی(4) کے تحت مسترد کیے گئے تھے۔ باقی 87 کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی جن میں سے 79 کاغذات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے مسترد کر دیے گئے۔ مرمو اور سنہا دونوں نے پرچہ نامزدگی کے چار سیٹ داخل کیے تھے۔ صدارتی انتخابات کے لیے 16 ریاستوں اور قومی راجدھانی دہلی سے کل 115 کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے تھے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.