دہلی یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2022-23 سے ایم فل کورس ختم ہو رہا ہے۔ اس حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئی تعلیمی پالیسی کے تحت ایم فل کورس ختم کر دیا گیا ہے۔Mphil Course Abolished In Delhi University
جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایگزیکٹو کونسل کی قرارداد 31 اگست 2021 کے تحت نئی تعلیمی پالیسی 2020 کے تحت تعلیمی سیشن 2022-23 سے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں جاری ایم فل کورسز کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Urdu Neglected in 5 DU Colleges: 'متعصبانہ رویہ کی وجہ سے 5 کالجز سے اردو ختم ہوئی'
دوسری جانب اکیڈمک کونسل کے سابق رکن دیو کمار نے کہا کہ ایم فل کورس ختم کرنا انتہائی افسوس ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماسٹر ڈگری کے بعد پی ایچ ڈی نہ کرنے والے طلباء کے پاس ایم فل کی ڈگری ہوتی ہے، جسے وہ کہیں بھی دکھا سکتے ہیں۔ اس لیے اسے ختم کرنا انتہائی افسوس ناک ہے۔