انٹرنیشنل یوگا ڈے کے موقع پر آج لوگ ملک کے مختلف علاقوں میں یوگا کرتے نظر آ رہے ہیں۔ تو وہیں جنوبی دہلی کے رکن پارلیمان اور دہلی پردیش بی جے پی کے جنرل سکریٹری سدھارتھن نے تغلق آباد میں یوگا کیا ہے۔
دراصل دہلی میں بی جے پی قائدین ہر جگہ یوگا کیمپوں میں یوگا کرتے نظر آ رہے ہیں۔ دہلی پردیش بی جے پی کی تنظیم نے یوگا کرنے کے علاوہ لوگوں کو یوگا کی اہمیت کے بارے میں بھی بتایا ہے۔
ساتھ ہی رکن پارلیمان رمیش بیدھوڑی نے بھی یوگا کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ روزانہ یوگا کریں ، صحت مند رہیں۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے لوگوں میں کاڑھا تقسیم کیے ہیں۔
وہیں دہلی پردیش بی جے پی کے رہنما وکرم بڈھوڑی نے کہا کہ بی جے پی نے 10 لاکھ لوگوں تک کاڑھا پہنچانے کا وعدہ کیا ہے۔ اس قرار داد کے تحت سدھارتھن اور رمیش بیدھوڑی نے آج لوگوں میں کاڑھا تقسیم کر رہے ہیں۔