ETV Bharat / state

Azerbaijan Ambassador About Films فلمیں ہمیشہ جوڑنے کا کام کرتی ہیں، ڈاکٹر اشرف شیخالیف - دہلی میں آذربائیجان کا سفارت خانہ

آذربائیجان کے سفیر برائے ہند ڈاکٹر اشرف شیخالیف نے کہا کہ فلمیں ہمیشہ جوڑنے کا کام کرتی ہیں۔ بھارت اور آذربائیجان کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے ایک روڈ شو کرنے کا منصوبہ ہے، جس میں دونوں ممالک کی بہترین فلمیں دکھائی جائیں گی تاکہ دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کی ثقافت سے واقف ہو سکیں۔ films always work to connect

Azerbaijan Ambassador About Films
Azerbaijan Ambassador About Films
author img

By

Published : Nov 20, 2022, 7:34 AM IST

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی میں آذربائیجان کے سفارت خانے میں ایک کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، جس میں آذربائیجان کے سفیر برائے ہند ڈاکٹر اشرف شیخالیف نے آذربائیجان کے مختلف اداروں، انٹرنیشنل چیمبر آف میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ کے ساتھ وابستگی کے لیے ہندوستانی تنظیموں کو تجویز کیا۔ اس موقع پر انٹر نیشنل چیمبر آف کامرس کے صدر سندیپ ماروا کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا جو اپنی تنظیم انڈو آذربائیجان فلم اینڈ کلچرل فورم کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ آذربائیجانی فلم، ٹی وی اور میڈیا کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے اور ہاتھ ملانے کے لیے تیار ہیں۔ Movies always Act as a link Dr Ashraf Sheikhalif

یہ بھی پڑھیں:

اس موقع پر سندیپ ماروا نے کہا کہ ICMEI اور IAFCF مل کر ہندوستانی فلمسازوں کی توجہ آذربائیجان کے مقامات کی طرف مبذول کرائیں گے، تاکہ ہندوستانی پروڈیوسرز اور ہدایت کار اپنی فلموں کی شوٹنگ آذربائیجان میں کریں، جہاں انہیں کافی سہولیات میسر ہوں گی، ساتھ ہی اس سے ہم ایک دوسرے کی فلمی تکنیک سیکھیں گے، دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کو بھی فروغ ملے گا اور لوگوں کو روزگار بھی ملے گا۔ اسی طرح ہم آذربائیجان کے سفارت خانے کے تعاون سے ایک روڈ شو کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، جس میں دونوں ممالک کی بہترین فلمیں دکھائی جائیں گی، تاکہ ہم ایک دوسرے کی ثقافت سے بھی آگاہ ہو سکیں۔ اشرف شیخالیف نے کہا کہ میں ICMEI ٹیم کی سرگرمیوں سے واقف ہوں، لہٰذا ہم بہت جلد اس پر کام شروع کر دیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.