ETV Bharat / state

چار دنوں میں کورونا وائرس کے ایک لاکھ سے زیادہ معاملے - coronavirus latest update

ملک میں کورونا وائرس کے تیزی پھیلنے کے درمیان صرف چار دنوں میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ کے اضافے کے ساتھ 8.21 لاکھ ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس
author img

By

Published : Jul 11, 2020, 7:57 PM IST

وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے ہفتہ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 27،114 معاملےرپورٹ ہوئے ہیں.

اب تک ایک دن میں سامنے والی سب سے بڑی تعداد ہے۔

جمعہ کے روز 26،506، جمعرات کو 24،879 اور بدھ کے روز 22،752 معاملےرپورٹ ہوئے تھے۔

اس طرح چار دن میں 1،01،251 معاملے رپورٹ ہوئے ہیں اور اس طرح ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 7،19،665 سے بڑھ کر 8،20،916 ہوگئی ہے۔

ان چار دنوں میں مرنے والوں کی تعداد 1،963 کے اضافے کے ساتھ 22،123 ہو گئی۔

کورونا وائرس سے بدھ کے روز 482، جمعرات کو 487، جمعہ کو 475 اور ہفتہ کے روز 519 لوگوں کی موت ہوگئي۔

تاہم اس عرصے میں راحت کی بات یہ ہے کہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور 75 ہزار سے زیادہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:دہلی حکومت کے تحت یونیورسٹیز کے تمام امتحانات منسوخ

منگل کے روز تک جہاں وائرس سے نجات پانے والے افراد کی تعداد 439948 تھی، ہفتہ تک یہ تعداد 75،438 بڑھ کر 5،15،386 ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.