محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں اس خطے میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہوئی اور مختلف علاقوں آج اور 29 جون کو تیز بارش متوقع ہے۔
کل سے تین دنوں تک کئی مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اس مدت میں بالیوال میں 93 ملی میٹر ، چنڈی گڑھ میں 23 ملی میٹر ، نارنول میں سات ملی میٹر ، امرتسر میں چھ ملی میٹر ، ادھم پور میں 13 ملی میٹر ، گرداس پور میں 11 ملی میٹر اور دہلی میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
بارش کی وجہ سے درجہ حرارت ہلکا کم ہوا، لیکن امس کی وجہ سے لوگ پسینے سے بے حال رہے۔ ہماچل پردیش میں مانسون کی دستک کے ساتھ ہی کچھ علاقوں میں اچھی بارش ہوئی جس سے موسم کو ٹھنڈا ہوگیا۔شملہ میں 24 ملی میٹر بارش ہوئی اور درجہ حرارت شملہ میں 16 ڈگری ، منالی میں 14 ڈگری، اونا میں 24 ڈگری، سولن میں 24 ڈگری ، منڈی میں21 ڈگری اور دھرم شالا میں 19 ڈگری درج کیا گیا۔