ETV Bharat / state

مودی 29 اکتوبر سے اٹلی اور برطانیہ کے دورے پر جائیں گے - وزیراعظم نریندر مودی

وزیراعظم نریندر مودی 29 اکتوبر کو اٹلی اور برطانیہ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ بالترتیب جی-20 کے اجلاس اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق فریقوں کی کانفرنس (سی او پی 26) میں شرکت کریں گے۔

مودی 29 اکتوبر سے اٹلی اور  برطانیہ کے دورے پر جائیں گے

author img

By

Published : Oct 22, 2021, 10:40 PM IST

وزیراعظم دورے کے دوران اٹلی اور برطانیہ کے وزرائے اعظم کے ساتھ دوطرفہ بات چیت بھی کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ دورے کے پہلے مرحلے میں وہ 29 سے 31 اکتوبر تک اٹلی میں ہوں گے، جہاں وہ 30 اور 31 اکتوبر کو منعقد ہونے والے جی- 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، جہاں ان کی اطالوی وزیر اعظم سے دوطرفہ ملاقات کا بھی امکان ہے۔ یہ کووڈ کی عالمی وباء کے بعد جی-20 کی پہلی براہ راست میٹنگ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: 'سو کروڑ ویکسین کی خوراک کوئی اعداد و شمار نہیں، بلکہ ایک نئے باب کا آغاز ہے'

اطلاعات کے مطابق اٹلی کے بعد مودی 31 اکتوبر کو برطانیہ کا دورہ کریں گے اور گلاسگو، اسکاٹ لینڈ میں منعقد ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کی COP-26 میں شرکت کریں گے۔ مودی اس دوران برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے ساتھ دو طرفہ بات چیت بھی کریں گے۔ برطانیہ کے وزیر خارجہ لز ٹروس مودی کے دورے کی تیاری کے سلسلے میں یہاں ہندوستان کے دورے پر ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.