وزیر اعظم نریندر مودی کی اجلاس میں شرکت متوقع ہے، جہاں کشمیر کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اس اجلاس کے دوران ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات، ریاستی پارٹی کی رکنیت میں مزید اضافہ اور ترقی جیسے معاملات کے بارے میں بات چیت ہوگی۔ خیال رہے کہ مذکورہ میٹنگ گذشتہ کل ہونے والی تھی جو آج ہورہی ہے'۔
اجلاس میں بی جے پی کے کئی اعلٰی رہنما شرکت کررہے ہیں جن میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈہ نام سر فہرست ہیں۔
اس سے قبل بی جے پی کے جنرل سکریٹری اشوک کول نے کہا تھاکہ'میٹنگ کے دوران کئی معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔
انہوں نے کہا تھاکہ ریاستی بی جے پی صدر رویندر رینا، جنرل سکریٹریز، رکن پارلیمان، سابق صدور اور چیف ترجمان اس اجلاس میں شریک ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ مرکزی وزیر جتیندر سنگھ، بی جے پی کے جنرل سکریٹری رام مادھاو اور دیگر سینئر رہنما بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔