ETV Bharat / state

AAP Leader Slams Modi Govt: مودی حکومت نے اپنے دوستوں کو 19 لاکھ کروڑ کا فائدہ پہنچایا، عآپ - سنجے سنگھ کی مودی حکومت پر تنقید

عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جب سے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے نریندر مودی حکومت کی حقیقت عوام کے سامنے رکھی ہے، تب سے پوری کی پوری بھارتیہ جنتا پارٹی، اس کے لیڈران اور وزراء بوکھلاگئے ہیں۔ ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔AAP Leader Slams Modi Govt

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 12, 2022, 11:00 PM IST

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے کہا کہ عام آدمی کے ٹیکس میں سے، بھارتیہ جنتا پارٹی کی مودی حکومت نے اپنے امیر دوستوں کو 19 لاکھ کروڑ روپے کا فائدہ پہنچایا ہے اور عام لوگوں کی سہولیات فراہم کرنے پر 'مفت کی ریوڑی' کہہ کر توہین کی جا رہی ہے۔AAP Leader Slams Modi Govt

عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جب سے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے نریندر مودی حکومت کی حقیقت عوام کے سامنے رکھی ہے، تب سے پوری کی پوری بھارتیہ جنتا پارٹی، اس کے لیڈران اور وزراء بوکھلاگئے ہیں۔

ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔ عام آدمی پارٹی صرف ایک ہی سوال پوچھ رہی ہے کہ آپ نے اپنے دوستوں کے 11 لاکھ کروڑ روپے معاف کر دیے لیکن جب عوام کی بات آتی ہے تو ان کے دودھ، دہی، چھاچھ، ڈیزل، پٹرول پر ٹیکس لگا دیا جاتا ہے۔ گیس سلنڈر پر مہنگے ٹیکس اور ادویات پر 11 فیصد جی ایس ٹی لگا کر عام آدمی کے اوپر مہنگائی کی مار ماری جارہی ہے۔ جب کیجریوال نے بھی یہی پوچھا، تب سے پوری بھارتیہ جنتا پارٹی یہ کہہ کر اس ملک کے کروڑوں لوگوں کی بار بار توہین کررہی ہے کہ تم کو مفت کی ریوڑی دی جاتی ہے۔ تم کو آگے مفت کی ریوڑی نہیں دیں گے۔

راجیہ سبھا ممبر نے کہا کہ 'میں بی جے پی والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ اس طرح کے تکبر میں نہ آئیں۔ عوام کو مفت خدمات ملنے پر مفت کی ریوڑی کہہ رہے ہیں۔ کیجریوال حکومت عوام کو جو مفت بجلی، پانی، صحت، تعلیم، ماؤں بہنوں کے لیے مفت بس سفر، بزرگوں کے لیے تیرتھ یاترا سمیت سب کچھ جودے رہی، یہ عوام کے پیسے سے دے رہی ہے۔

عوام ٹیکس کے پیسے سے حکومت کا خزانہ بھرتے ہیں اور اسی عوام کے پیسے سے انہیں سہولیات فرام کی جاتی ہیں۔ اس لیے اس کو مفت کی ریوڑی کہہ کر عوام کی توہین نہ کریں۔ اسی عوام کے ٹیکس کے پیسے سے آپ 12 کروڑ کی گاڑی، ہزاروں کروڑ کے جہاز میں سفر کرتے ہیں۔ تمام ایم پی اور ایم ایل ایز کو مفت بجلی اور پانی ملتا ہے۔ اس کے علاوہ بڑے بڑے بنگلے اور ان کی دیکھ بھال بھی عوام کے پیسے سے ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Nirmala Sitharaman on Kejriwal: 'کیجریوال نے مفت کی ریوڑی کی بحث کو توڑ مروڑ کر پیش کیا'

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.