ETV Bharat / state

Sanjay Singh On Modi Government مودی حکومت کیجریوال کی مقبولیت کو روکنا چاہتی ہے

راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ نے آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کی زبردست تشہیر کی گئی ہے کہ سی بی آئی کی طرف سے سسودیا کے گھر بہت بڑا چھاپہ مارا گیا ہے۔ اتنے بڑے چھاپے کے بعد سی بی آئی اور مودی حکومت اس چھاپے میں کیا نکلا، اس کے بارے میں کچھ نہیں بتا پائی ہے۔ Sanjay Singh On Modi Government

author img

By

Published : Aug 20, 2022, 10:20 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ نے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے گھر پر سی بی آئی کے چھاپے پر کہا کہ مودی حکومت کے تعلیم اور صحت کے ماڈل کو بدنام کر کے کیجریوال حکومت اور وزیراعلی اروند کیجریوال کے پورے ملک میں بڑھتی ہوئی مقبولیت کو روکنا چاہتے ہیں۔
سنگھ نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کی زبردست تشہیر کی گئی ہے کہ سی بی آئی کی طرف سے بہت بڑا چھاپہ مارا گیا ہے۔ اتنے بڑے چھاپے کے بعد سی بی آئی اور مودی حکومت اس چھاپے میں کیا نکلا اس کے بارے میں کچھ نہیں بتا پائی ہے۔ ان چھاپوں میں سی بی آئی کو کیا ملا؟

'سی بی آئی نے کروڑوں روپے کہاں سے برآمد کیے اور سونا کہاں سے ملا؟ دوسری بات یہ کہ ایکسائز پالیسی کے حوالے سے ہر چیز پر واضح تصویر رکھی گئی کہ پالیسی میں کہیں بھی دھاندلی نہیں ہوئی۔ لیکن بی جے پی کے لوگ بار بار وہی رٹا رٹایا بیان دے رہے ہیں۔ دراصل مسئلہ شراب کا نہیں ہے۔ اگر معاملہ شراب کی پالیسی کا ہوتا تو سب سے بڑا چھاپہ گجرات میں پڑنا چاہیے تھا جہاں جعلی شراب کی وجہ سے 100 سے زیادہ لوگ مارے گئے۔ گجرات میں جعلی شراب کا کاروبار 10 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'سی بی آئی اور ای ڈی کو وہاں چھاپہ مارنا چاہیے تھا۔ دراصل مسئلہ پورے ملک میں اروند کیجریوال کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ اروند کیجریوال دہلی کی طرح گجرات میں مفت بجلی، تعلیم اور صحت کی بات کیسے کر رہے ہیں۔ اسی وجہ سے اروند کیجریوال کے دو مقبول ماڈل تعلیم اور صحت کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: Fir Against Manish Sisodia سی بی آئی نے منیش سسودیا سمیت 15 کے خلاف ایف آئی آر درج کی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.