ETV Bharat / state

Modi appreciated the progress of digitization مودی نے صحت سہولیات کے ڈیجیٹلائزیشن کی پیش رفت کو سراہا - صحت سہولیات کے ڈیجیٹلائزیشن کی پیش رفت کو سراہا

مودی نے ہفتہ کو وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ کے ایک ٹویٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ صحت کی سہولیات کے ڈیجیٹلائزیشن سے کروڑوں لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی
author img

By

Published : Aug 5, 2023, 8:02 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے شہریوں کے لیے صحت کی سہولیات کے ڈیجیٹلائزیشن کی سمت میں پیش رفت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غریبوں کو صحت کی اچھی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔

مودی نے ہفتہ کو وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ کے ایک ٹویٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ صحت کی سہولیات کے ڈیجیٹلائزیشن سے کروڑوں لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹر مانڈویہ نے اپنے ٹویٹ میں غیر متعدی بیماریوں سے نمٹنے کے پروگرام میں این سی ڈی پورٹل کے ذریعے آیوشمان کھاتوں کی تعداد پانچ کروڑ سے تجاوز کرنے کی اطلاع دی ہے۔

وزیر اعظم نے وزیر صحت کے ٹویٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا، 'بہت اچھی معلومات! ملک بھر میں ہمارے غریب بھائیوں اور بہنوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔ یہ انتہائی اطمینان کی بات ہے کہ کروڑوں لوگ ان ڈیجیٹل سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

وزیر صحت نے ٹویٹ کیا، 'قومی پروگرام برائے غیر متعدی امراض کے تحت این سی ڈی پورٹل کے ذریعے 5 کروڑ سے زیادہ آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹس (اے بی ایچ اے) بنائے گئے ہیں! وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت صحت کے شعبے کو ہمہ جہت طریقے سے مضبوط کر رہی ہے۔

این سی ڈی سسٹم کو پہلے کمپری ہینسو پرائمری ہیلتھ کیئر نان کمیونیکیبل ڈیزیز سسٹم (سی پی ایچ سی-این سی ڈی-آئی ٹی) کا نام دیا گیا تھا۔

یواین آئی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.