ETV Bharat / state

معذورودیشا کو مس ڈیف 2019 کا خطاب - asian academy of film and television

کہتے ہیں ارادے، امید اور حوصلے بلند ہوں توانسان کوئی بھی صحرا کوعبورکرسکتا ہے۔ ایسا ہی کارنامہ نوئیڈا کی ودیشا بلیان نے 2019 میں مس ڈیف کا خطاب جیت کرقائم کیا ہے۔

معذوری کو اپنی طاقت بنا کر آگے بڑہی : ودیشا
author img

By

Published : Jul 8, 2019, 2:16 PM IST

دارالحکومت دہلی سے متصل نوئیڈاکی ودیشا بليان 2019 مس ڈ یف انڈیا کا خطاب اپنے نام کرکے سب کو حیران کردیا۔

معذوری  کو اپنی طاقت بنا کر آگے بڑہی : ودیشا
معذوری کو اپنی طاقت بنا کر آگے بڑہی : ودیشا

خطاب حاصل کرنے کے بعد ودیشا نے کہا کہ عزم کے سامنے جسمانی اورذہنی معذوری رکاوٹ نہیں بن سکتی۔

ماروا اسٹوڈیو کے ڈائریکٹر سندیپ ماروا نے کہاکہ آج مجھے بہت خوشی ہےکہ'' ایشین اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن''نے بھارت کی جانب سے جنوبی افریقہ میں ہونے والے فیسٹیول مس ڈیف ورلڈ 2019 کے لیے ان کو تیار کیا ہے۔

معذوری  کو اپنی طاقت بنا کر آگے بڑہی : ودیشا
معذوری کو اپنی طاقت بنا کر آگے بڑہی : ودیشا

اس موقع پر پر ودیشا کا ماروا سٹوڈیو میں استقبال کیا گیا اورنیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

قوت سماعت اورگویائی سے محروم ویدیشا نے اپنی دردبھری داستان شیئر کیا ۔

ودیشا نے کہا کہ شروع میں مجھے بہت گھبراہٹ رہتی تھی اکثراسکول میں میں گم سم اورخاموش اور تنہا رہتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ میں مشکلات سےلڑتے ہوئے اس مقام پر پہنچی ہوں۔
میرا خیال ہے کوئی بھی بچہ اپنی معذوری کو اپنی طاقت بنا کر آگے بڑھ سکتا ہے۔

اس موقع پر ودیشا کو تعاون کرنے والی پوری ٹیم دیپا ملک انٹرنیشنل پیراایھلیٹ، دیویکا ملک کوفاؤنڈر ''وہیلنگ ہیپنس''، کوریوگرافر سندیپ آہلووالیہ، میک اپ آرٹسٹ سونیا ڈھینگرا، لیفٹیننٹ ریٹا گگواني پرسنالٹي ڈیولپمنٹ مینٹ اورسنیناکشیپ سافٹ اسکل ٹرینر موجودتھے

اس موقع پر پدم شری اور ارجن ایوارڈیافتہ دیپا ملک نے کہا کے ہمارے ادارے ایسے معذور افراد کو بااختیار بنانے اور ا ن کی کمزوریوں اور خامیوں سے ہٹ کر ان کی صلاحیتوں کوعوام کے سامنے پیش کرنے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں۔

دارالحکومت دہلی سے متصل نوئیڈاکی ودیشا بليان 2019 مس ڈ یف انڈیا کا خطاب اپنے نام کرکے سب کو حیران کردیا۔

معذوری  کو اپنی طاقت بنا کر آگے بڑہی : ودیشا
معذوری کو اپنی طاقت بنا کر آگے بڑہی : ودیشا

خطاب حاصل کرنے کے بعد ودیشا نے کہا کہ عزم کے سامنے جسمانی اورذہنی معذوری رکاوٹ نہیں بن سکتی۔

ماروا اسٹوڈیو کے ڈائریکٹر سندیپ ماروا نے کہاکہ آج مجھے بہت خوشی ہےکہ'' ایشین اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن''نے بھارت کی جانب سے جنوبی افریقہ میں ہونے والے فیسٹیول مس ڈیف ورلڈ 2019 کے لیے ان کو تیار کیا ہے۔

معذوری  کو اپنی طاقت بنا کر آگے بڑہی : ودیشا
معذوری کو اپنی طاقت بنا کر آگے بڑہی : ودیشا

اس موقع پر پر ودیشا کا ماروا سٹوڈیو میں استقبال کیا گیا اورنیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

قوت سماعت اورگویائی سے محروم ویدیشا نے اپنی دردبھری داستان شیئر کیا ۔

ودیشا نے کہا کہ شروع میں مجھے بہت گھبراہٹ رہتی تھی اکثراسکول میں میں گم سم اورخاموش اور تنہا رہتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ میں مشکلات سےلڑتے ہوئے اس مقام پر پہنچی ہوں۔
میرا خیال ہے کوئی بھی بچہ اپنی معذوری کو اپنی طاقت بنا کر آگے بڑھ سکتا ہے۔

اس موقع پر ودیشا کو تعاون کرنے والی پوری ٹیم دیپا ملک انٹرنیشنل پیراایھلیٹ، دیویکا ملک کوفاؤنڈر ''وہیلنگ ہیپنس''، کوریوگرافر سندیپ آہلووالیہ، میک اپ آرٹسٹ سونیا ڈھینگرا، لیفٹیننٹ ریٹا گگواني پرسنالٹي ڈیولپمنٹ مینٹ اورسنیناکشیپ سافٹ اسکل ٹرینر موجودتھے

اس موقع پر پدم شری اور ارجن ایوارڈیافتہ دیپا ملک نے کہا کے ہمارے ادارے ایسے معذور افراد کو بااختیار بنانے اور ا ن کی کمزوریوں اور خامیوں سے ہٹ کر ان کی صلاحیتوں کوعوام کے سامنے پیش کرنے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں۔



---------- Forwarded message ---------
From: Mohd Iltejausmani <iltejausmani@gmail.com>
Date: Sat, Jul 6, 2019 at 8:56 PM
Subject: urdu news from noida and ghazia bad
To: SALAHUDDIN ZAIN <salahuddin.zain@etvbharat.com>


محترم صلاح الدین صا حب
اسلام علیکم
پیش خدمت ہے  
غازی آباد کی لڑکی بشرا کی اسپیشل اسٹوری
ساتھ میں مزید خبریں بھی ہیں

محمد التجا عثمانی
نوئڈا ۔غازی آباد

special report with pictur and vidio
آرڈی کالج کی ٹاپر بشرا کوتین ملٹی نیشنل کمپنیوں سے آفر
بشرا سیفی نے مثال قائم کی 
عزم کامل ہوتو ایک روز ملے گی منزل ،لاکھ دشوار سفر ہوتو کوئی بات نہیں
اس بات کو سچ ثابت کردیا ہے مراد نگر غازی آباد قصبہ کی ہونہار بشرا سیفی نے ،آٹو ڈرائیور کی بیٹی بشر ا کو دہلی ۔میرٹھ ہائی وے پرواقع آرڈی انجینئرنگ کالج  میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے کے باعث تین سے زائد ملٹی نیشنل کمپنیوں نے اپنے یہاں شاندار پیکج پر ہائرکیاہے  ۔ ان کی اس کامیابی سے کالج  انتطامیہ بھی مسرورہے ۔اتہائی غریب خاندان سے تعلق رکھنے والی بشرا نے تنگ دستی کواپنی تعلیم کے حصول میں آڑنے نہیں آنے دیااوراپنی محنت ،لگن اورعزم سے ثابت کردیا کہ اگر رہنمائی بہترہو تو منزل کا حصول آسان ہوجاتا ہے ۔ان  کی کامیابی قصبہ کی دوسری لڑکیوں کے لئے ایک مشل راہ بن گئی ہے ۔غریب خاندان سے تعلق رکھنے والی بشرا کے لئے مہنگائی کے اس دور میں اعلی تعلیم حاصل کر نا ناممکن تھا ۔ محمد فیاض کی چار بیٹیوں میںسے تیسرے نمبرکی بیٹی بشرا پڑھنا چاہتی تھیں ۔ایسا نہیں ہے کہ انہوں نے پہلی بار کوئی نمایاں کارنامہ انجام دیا ۔خداداد صلاحیت کی مالک بشرا نے ہائی اسکول میں بھی شاندار پرفارمینس دی تھی اس کے بعد بھی انٹرکالج میں انہوں نے غازی آباد ضلع میں اوور آل چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی۔ان کے والد کا کہنا ہے کہ وہ کلاس ایک سے ہی فرسٹ ڈیویزن پاس ہوتی رہی ہیں۔بعد ازاں آرڈی کالج میں کمپو ٹرسائنس میں ایڈ میشن لیا وہاں بھی ان کا یہ سفرجاری ہے ۔پہلے ہی سمیسٹرمیں 90سے زیادہ نمبرلاکرکالج میں ٹاپ کیا اور اور ڈاکٹر اےپی جی ابولکام ٹیکنیکل یونی ورسٹی میںنمایاں مقام حاصل کرکے  علاقہ کا نام روشن کیا ۔
کالج انتظامیہ نے ان کی صلاحیت اورلگن کودیکھ کروزیر اعظم کی بیٹی پڑھاؤبیٹی بچاؤ سے تحریک سے ترغیب حاصل کرکے بشرا کوکمپوٹر انجیئنرنگ میں مفت تعلیم دلانے کا فیصلہ کیا ۔جس میں کالج کے چیئرمیں راکیش شرما کے علاوہ ڈین محمد وکیل کا بھی اہم رول ہے ۔بشرا نے اس موقع کافائداٹھاتےہوئے نمایاں کاکردگی پیش کی اور یونی ورسٹی کے زریعہ بی ٹیک کمپیوٹر سائنس میں85فی صد سے زائد نمبر  کے ساتھ آنرس کی ڈگری حاصل کی۔طلبااورطالبات کی نوکری کےلئےکالج میں ہرسال  نیس کام ۔ایریسنٹ پروگرام کے ذریعہ دئے جانےوالی تکنیکی کوچنگ میں بشرا نے نمایاں کارنامہ انجا م دیا ۔بشرا سیفی کی اس کامیابی پرغازی آباد کی ضلع سما ج وفلاح وبہبود افسر نے بھی سراہا اوراس بات کا یقین دلایا کہ بشرا کو اعلی تعلیم دلوانے کےلئے غیر ملک بھیجنے میں اپنا رول ادا کریں گے ۔کامیابی سےخوش بشرا کاکہنا ہے وہ کمپوٹرسائنس کے شعبہ میںکچھ خاص کرنا چاہتی ہیں۔ان کی خواش ہے کہ وہ ناسا میں سائنٹسٹ بنیں اورملک کانام روشن کریں۔ان کی کامیابی میں آرڈی کالج کے چیئرمین اورکالج انتظامیہ کابھی اہم رول ہے ۔ان کے کالج میںاب بھی بہت سے طلبا و طالبات مفت تعلیم حاصل کررہےہیں۔




 news


مکان کولے کرپولس اورکسان یونین آمنے سامنے 
–نوئڈا 
ایک مکان پرقبضہ کے لے کرنوئڈا پولس اوربھارتی کسان یونین  آمنے سامنے آگئے ۔معاملہ سیکٹر19میں ایک مکا ن کاہے ۔جس میں پولس نے کاروائی کرتے ہوئے تالا لگا دیا جس کے بعد کسان یونین کے کارکنان مشتعل ہوگئے اورپولس کےخلا ف تھانہ گھیرنےپہنچ گئے ۔جس سے ماحول کشیدہ ہوگیا ۔مظاہرین کا الزام ہے کہ پولس نے جانب داری سے کام لیتے ہوئے دوسرے لوگوں کو فائدہ پہنچانے کےلئے یہ کام کیا ہے ۔کسان یونیںکے وکاس گرجرنے بتایا کہ سیکٹر 10میں کسان یونین کے رکن اجب سنگھ بھاٹی کا مکان ہے جس میں ایک کرایہ داررہتاہے ۔وہ اپنے مکان پرگئے کسی بات کو لے کرمعاملہ بگڑے پرکرایہ دارنے پولس کوفون کردیا ۔جس کے بعد پولس آئی اوراجب سنگھ موقف سننے کےبجائے انہیںسیکٹر20تھانہ لے کرچلی گئی اورلاکپ اپ میں بندکردیا ۔جب اس کی اطلاع کسان یونین کے کارکنان کو ملی تووہ تھانہ پہنچے اورپولس کےخلاف مظاہرہ کرنےلگے ۔پولس کا کہنا ہے کہ فریقین کےدرمیان  کافی دن سے تنازعہ چل رہا ہے اب جانچ کرنے کےبعد کوئی فیصلہ لیا جائے گاکہ وہ کتنے دنوں سے کرایہ پررہ رہا ہے ۔
 

 نوئڈا میں کانگریس کے ِضلع اورشہرصدور کے لئے زورآزمائی شروع
ویسے تو یوپی میں کانگریس ہرجگہ اپنی کھوئی ساکھ بحال کرنے کی کوشش میںمصروف ہے اورتنظیمی سطح پرمضبوط کرنے کی کوشش جاری بھی ہے اس سلسلہ میں نوئڈا میںبھی تنظیم کومضبوط کرنے کے لئے کانگریس 
منتھن کررہی ہے ۔اس وقت نوئڈا شہری اورضلع کانگریس صدور کی تقرری ہونی ہے سب نے  دعوایداری کے لئے اپنے اپنے گھوڑے کھول دیے ہیں۔نوئڈا شہر صدرکے لئے لگ بھگ نصف درجن سے زائد کانگریسی دعوے ٹھونک کرمیدان میں قدم رکھ چکے ہیں  ان سب کے اپنے اپنے منطق ہیں۔ابھی گزشتہ دنوں گوتم بدھ نگر لوک سبھا انچارج چینیکا انیال نے نوئڈا کے گیجھوڑدفتر میںکانگریس کے سینئررہنماوںاورکارکنان کی میٹنگ لی تھی۔انہوںنے تمام کارکنان سے فردً فردً ملاقات کی اورفیڈ بیک لیا ۔نوئڈا شہرکے صدارتی عہدہ کے لئے پی سی سی رکن چودھری اخترنے اعلی کما ن کے سامنے اپنی دعویداری پیش کی ہے ۔ایسا خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ مسلم ووٹروں کوقریب لانے کے لئے اس مرتبہ کسی مسلم کانگریسی کونوئدا کاصدر بنایا جاسکتاہے ۔


 نوئڈا کے سرکاری اسکولوں میںغریب بچےداخلہ سےمحروم
شہری کانگریس کمیٹی کی ڈی ایم سے مداخلت کے لئے تحریری شکایت
نوئیڈ ا مہا نگر کانگریس کمیٹی کی جانب سے جھگی جھوپڑی کے بچوں کوسرکا ری اسکولوں میں داخلہ نہ دینے کی شکایت ڈی یم سے کی گئی ہے۔مہانگر کانگریس کے بلاک صدر شہاب الدین نے ضلع محسٹریٹ کو تحریر ی شکات  میں کہا کہ جھگی کے بچے مالی اعتبار سے کافی کمزور ہیں اوروسائل کی بھی کمی ہے ۔ایسے میںوالدین اپنے بچوں کو شہر کےمہنگے اسکولوں میں داخلہ دلانے سےقاصرہیں۔ایسی صورت میں ان غریب بچوں کے لئے سرکاری اسکول ہی واحد متبادل ہے ۔لیکن وہاں بھی ان بچوںکو داخلہ سے محروم رکھا جارہا ہے ۔ان سرکاری اسکولوںکےعلاوہ سیکٹر12واقع جی آئی سی کالج بھی انہیں کےنقص قد م پرعمل پیراہے او رداخلہ سے منع کردے رہے ہیں۔ایسےمیں ان کی ہٹ دھرمی سے سیکڑوں بچے بنیادی تعلیم سےمحروم ہو رہے ہیں۔ڈی ایم سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس معاملے میں مداخلت کرتےہوئے ان بچوں کوسرکاری اسکولوں میں داخلہ دینے  کا حکم صادر کریں۔تاکہ غریب بچےاپنے تعلیمی حقوق سے محروم نہ ہوں ۔


خاص خبر 

 بلندحوصلہ کے سامنے جسمانی معذوری بھی آڑے نہیں آسکتی 
 معذوری  کو اپنی طاقت بنا کر آگے بڑ ھیں - ودیشا 
 نوئڈا 
کہتے ہیں ارادے امید اور حوصلے سے لبریز ہوں او ر انسان کے اپنے اندرایک عزم ہوتوناممکنات سے ممکنات کے صحرا کوعبورکرنا بالکل بھی دشوارنہیں۔یہ ثابت کردیا ہے  ودیشا بليان نے جو 2019 میں مس ڈ یف  انڈیا بنیں اور اپنی زندگی کا ایک نیا سفر شروع کیا۔ ان کے عزم کے سامنے جسمانی اورذہنی معذوری بھی راہ میں حائل نہیں آسکی ۔  ان کا ساتھ دیا  ہیپنس اور ماروا اسٹوڈیو نے  ا س موقع پر ماروا اسٹوڈیو کے ڈائریکٹر سندیپ ماروا نے کہاکہ آج مجھے بہت خوشی ہے ایشین اکیڈمی  آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن نے ہندوستان کی جانب سے جنوبی افریقہ میں ہونے والے فیسٹیول مس ڈیف و رلڈ 2019 کے لئے ان کے تیار کیا ہے ، انہوںنے ودیشا کا ماروا سٹوڈیو میں خیر مقدم کیا اور ا نیک خواہشات پیش کی ۔ا س موقع پرودیشا نے کہا کہ شروع میں مجھے بہت گھبراہٹ رہتی تھی یہاں تک کہ اسکول میں میں گم سم  سی اورخاموش رہتی تھی،قوت سماعت اورگویائی سے محروم ویدیشا نے آج اپنی دردبھری داستان شیئرکی ۔انہوں نے کہا کہ بہت سے مشکلات سے نبر آزما ہوتے ہوئے  میں اس مقام پر پہنچی ہوں، میرا خیال ہے کوئی بھی بچہ اپنی معذوری کو اپنی طاقت بنا کر آگے بڑھ سکتا ہے، میں راگھو  ماروا کا شکریہ کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے میری گورمنگ کی اور میری خوبصورت ویڈیو شوٹ کی۔اس موقع پر ودیشا کو تعاون کرنے والی پوری ٹیم دیپا ملک انٹرنیشنل پیر ا ایھلیٹ ، دیویکا ملک کوفاؤنڈر وہیلنگ ہیپنس، کوریوگرافر سندیپ آہلووالیہ، میک اپ  آرٹسٹ سونیا ڈھینگرا، لیفٹیننٹ ریٹا گگواني پرسنالٹي ڈیولپمنٹ مینٹر اور  سنیناکشیپ سافٹ اسکل ٹرینر موجود ر ہیں۔وہییلنگ ہیپنس فاؤنڈیشن کی دیپا ملک جو پدم شری اور ارجن ایوارڈ  یافتہ ہیں نےاس موقع پر کہا کے ہمارے ادارے متحد  ہوکر معذو ر افراد کو بااختیار بنانے کے لئے اور ا ن کی کمزوریوں اور خامیوں سے ہٹ کر ان کی  صلاحیتوں کو تلاش  کرنے کے قابل کرنے کام کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.