ETV Bharat / state

اقلیتی وزارت کا چار رکنی وفد کشمیر کے دورے پر - کشمیر کے دورے پر

جموں و کشمیر میں اقلیتی وزارت کی بہبودی سرگرمیوں کے حق میں سازگار ماحول کا جائزہ لینے کے لیے محکمے کا ایک چار رکنی وفد کل سے کشمیر کا دوروزہ دورہ کرے گا۔

اقلیتی وزارت کا چار رکنی وفد کشمیر کے دورے پر
author img

By

Published : Aug 26, 2019, 3:23 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 8:04 AM IST

مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کا کہ اب چونکہ وقف ایکٹ کا دائرہ عمل بھی ملک کے اُس غیر مشروط حصے تک وسیع ہوگیا ہے اس لئے وہاں کی عوامی زندگی میں انقلاب لانے کی کوششوں کو مربوط بنانے میں خاطر خواہ کامیابی کے امکانات روشن نظر آتے ہیں۔

اقلیتی وزارت کا چار رکنی وفد کشمیر کے دورے پر

کشمیر کا دورہ کرنے والے وفد میں پردھان منتری جن وکاس کاریکرم(پی ایم جے وی کے) اور قومی اقلیتی کمیشن کی جوائنٹ سکریٹری نگار فاطمہ حسین بھی شامل ہیں ۔

نقوی نے اس نمائندے کو کہا کہ یہ وفد وہاں انتطامیہ کے ذمہ داروں کے علاوہ عوامی اور سماجی ذمہ داروں سے بھی ملاقات کرے گا اور اقلیتی وزارت کو مکمل طور پر فعال کرنے کے امکانات کا جائزہ لے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفد کی واپسی پر وہ خود بھی کشمیر جائیں گے اور متعلقہ زمرے کے بہبودکے لئے نشان زدکڑیوں کو جوڑنے کے اقدامات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں لداخ اور جموں میں بھی یہ مشق کی جائے گی تاکہ اقلیتی امور کے محکمے کو جموں و کشمیر اور لداخ میں پورے طور پر فعال کیا جا سکے ۔ اس طرح وہاں کے لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے میں حکومت کی پالیسیاں بہتر طور پر عمل میں لائی جا سکیں گی۔

واضح رہے کہ کشمیر میں آج 22 روز بندشیں بدستور جاری ہیں جبکہ وادی بھر میں فون و انٹرنیٹ خدمات کی معطلی بھی تاحال جاری ہیں۔

وادی کشمیر میں تعلیمی ادارے اور بیشتر بینک بند ہیں۔ اگرچہ سرکاری دفاتر کھولے گئے ہیں تاہم ان میں معمول کا کام کاج ٹھپ ہے۔ وادی میں ریل خدمات بھی گزشتہ تین ہفتوں سے معطل ہے۔

Intro:Body:

Minority Affairs Ministry team in Kashmir on August 27-28: Mukhtar Abbas Naqvi

Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 8:04 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.