نئی دہلی: آل انڈیامجلس اتحاد المسلمین دہلی نے کارپوریشن انتخابات کے مدنظر تیاریوں میں تیز ی لانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں گزشتہ روز پارٹی عہدیدران کی میٹنگ طلب کی گئی تھی جس میں فوری طورپر 40سیٹوں پر انتخابی عمل میں تیزی لانے کافیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلہ میں ریاستی صدر کلیم الحفیظ نے کہا کہ مجلس کا نشانہ دہلی میں مسلم دلت اور کمزور طبقات کی اکثریت والی 70سیٹوں پر پوری مضبوطی سے انتخابات لڑنے کا ہے، ہم نے تمام سیٹوں کو شارٹ لسٹ کرلیا ہے اور دارلحکومت میں کوئی بھی بغیر مجلس کے کارپوریشن کامیئر نہیں بن سکے گا۔MIM's activities intensified regarding corporation elections
کلیم الحفیظ نے کہا کہ ہم نے فوری طورپر 40سیٹوں پر امیدوار طے کرنے کا عمل شروع کردیا ہے اور انتخاب لڑنے کے خواہش مند افراد سے ٹکٹ کے لئے درخواستیں طلب کیں ہیں۔ کیونکہ دہلی میں وارڈ سیٹوں کی تعدادمیں کمی کی گئی ہے اور بہت سے وارڈ تبدیل ہوگئے ہیں وارڈ کی حدود میں تبدیلی کی گئی ہے،انہوں ے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جو امیدوار زمین سے جڑے ہوں اور عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہوں ان کو امیدواربنایا جائے خاص طورپر اقلیتوں اور دلتوں کو پارٹی نمائندگی و لیڈرشپ دینے کا کام کرے گی۔
ریاستی صدر نے کہاکہ پارٹی کے صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی کی قیادت میں اس بار ہم دلتوں اور مسلمانوں سے فریب کرنے والی پارٹیوں کو سبق سکھانے کا کام کریں گے کیونکہ بی جے پی،عام آدمی پارٹی اور کانگریس نے کمز ور طبقات مسلمانوں اور دلتوں کا ووٹ تولیا لیکن کبھی بھی انھیں ان کا جائز حق نہیں دیا،انھوں نے کہاکہ کارپویشن انتخاب مسلمانوں دلتوں کے لئے اپنی لیڈرشپ بناکر اپنی نسلوں کے مستقبل کو روشن اور محفوظ کرنے کا سنہرا موقع ہے۔الیکشن تیاریوں کو لے کرہوئی میٹنگ میں شامل ہونے بڑی تعداد پہنچے کارکنوں و عہدیداران سے خطاب کرنے والوں میں خاص طور پر شاہ عالم جنرل سکریٹری، راجیو ریاض پرتاپ گڑھی سکریٹری پارٹی، سرتاج علی، معروف خان ا ور شاداب الیاس کے نام قابل ذکر ہیں۔