دارالحکومت دہلی کے جگت پوری علاقہ کے ایک گھر سے چوروں نے 30 لاکھ روپے کے زیورات اور 2 لاکھ روپے نقد چوری کرکے فرار ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق دہلی کے جگت پوری علاقہ میں بہاری لال رہتے ہیں جو پیشے سے مٹھائی کاروباری ہیں۔ ان کی دو بیٹیا ہیں جن کی شادی کے لئے گزشتہ کئی سالوں سے وہ زیورات اور پیسے اکٹھا کر رہے تھے، لیکن گزشتہ رات چوروں نے ان کے گھر سے 30 لاکھ روپے کے زیورات اور 2 لاکھ نقد روپے چوری کرکے فرار ہوگئے۔ اس معاملے کے بعد سے بہاری لال صدمے میں ہیں ان کا کہنا ہے کہ اب وہ اپنی بیٹیوں کی شادی کیسے کریں گے، اس معاملے میں پولیس بھی ان کا تعاون نہیں کر رہی ہے ۔
واضح رہے کہ دہلی میں شرپسند عناصر اور بدمعاشوں کے حوصلے کافی بلند ہیں ۔ جو آسانی سے کسی بھی واردات کو انجام دے کر فرار ہو جاتے ہیں اور تھانے میں معاملہ درج ہونے کے بعد پولیس معاملے کی تحقیقات تک نہیں کر پاتی ہے، بہاری لال کے مطابق ان کے گھر سے 600 گرام سونا اور 2 لاکھ نقد روپے کی چوری کی گئی ہے، سونے کی قیمت بازار میں تقریباً 30 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔