ETV Bharat / state

نوئیڈا و اطراف کے لوگ ہجرت پر مجبور - نوئیڈا میں نائٹ کرفیو

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پہلے ہی یہ واضح کر چکے ہیں کہ ریاست میں لاک ڈاؤن نافذ نہیں کیا جائے گا لیکن لوگوں کو خدشہ ہے کہ لاک ڈاؤن پچھلی بار کی طرح نافذ ہو گیا تو صورتحال مزید خراب ہوجائے گی۔

نوئیڈا و اطراف کے لوگ ہجرت پر مجبور
نوئیڈا و اطراف کے لوگ ہجرت پر مجبور
author img

By

Published : Apr 20, 2021, 5:30 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں نافذ کئے گئے ایک ہفتے کے لاک ڈاؤن اور نوئیڈا میں نائٹ کرفیو کی وجہ سے دہلی سے نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کی بڑی تعداد اپنے گھروں کو لوٹنے کے لئے آنند وہار بس اڈہ، کوشمبی بس ڈپو سمیت ریلوے اسٹیشنوں کا رخ کر رہی ہے۔

نوئیڈا و اطراف کے لوگ ہجرت پر مجبور

نوئیڈا میں بھی کچھ ایسی ہی صورتحال دیکھی جارہی ہے۔ لوگ بڑی تعداد میں ہجرت کرنے لگے ہیں۔ آج صبح سے ہی سیکٹر 35 مورنا ڈپو، سیکٹر 37 اور نوئیڈا ایکسپریس وے، سیکٹر 62، قومی شاہراہ پر ہجوم دیکھا جا رہا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ اس بار پیدل نہیں جانا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پہلے ہی یہ واضح کر چکے ہیں کہ ریاست میں لاک ڈاؤن نافذ نہیں کیا جائے گا لیکن لوگوں کو خدشہ ہے کہ لاک ڈاؤن پچھلی بار کی طرح لگ گیا تو صورتحال اور بھی خراب ہوجائے گی۔

اسی لئے لوگ اپنے گھروں کو محفوظ لوٹنا چاہتے ہیں حالانکہ اس دوران سوشل ڈسٹینسنگ کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ کووڈ پروٹوکول پر عمل بھی نہیں کیا جا رہا ہے۔

دوسری طرف پولیس نوئیڈا اور دہلی کی سرحدوں پر چیکنگ کر رہی ہے۔ دہلی سے آنے والی گاڑیوں کو چیکنگ کے بعد نوئیڈا کی سرحد میں داخل ہونے دیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ نوئیڈا کی سڑکیں جہاں ہر وقت بھیڑ رہتی تھی، زیادہ تر ویران ہے۔ لاک ڈاؤن جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے کیونکہ دہلی میں لاک ڈاؤن کے باعث لوگ نوئیڈا سے دہلی نہیں جا سکتے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.