ETV Bharat / state

'نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کو منریگا میں ملے روزگار'

author img

By

Published : May 17, 2020, 10:05 PM IST

کانگریس نے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے منریگا کے لیے اعلان شدہ رقم کا استقبال کرتے ہوئے کہا ہے کہ منریگا کی مزدوری 300 روپے کرنے کے ساتھ ہی گھر لوٹ رہے مزدوروں کو اس کا فائدہ دیا جانا چاہئے۔

migrant workers get jobs in mgnrega said congress leader anand sharma
نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کو منریگا میں ملے روزگار

دہلی میں کانگریس کے ترجمان آنند شرما نے پریس کانفرنس میں کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب کی روزی روٹی چلی گئی ہے اور نقل مکانی کرنے والے مزدور گاؤں کی طرف لوٹ رہے ہیں۔ اس لیے مزدوروں کو بھی گاؤں میں مہاتما گاندھی راشٹریہ روزگار گارنٹی یوجنا-منریگا کے تحت روزگار ملنا چاہئے اور منریگا دیہاڑی 300 روپے فی دن کی جانی چاہئے۔ محترمہ سیتارمن نے منریگا کےلیے 40 ہزار کروڑ روپے دینے کا آج اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے آج اعتراف کیا ہے کہ لاک ڈاؤن سے سب سے زیادہ متاثر شہری غریب اور نقل مکانی کرنے والے مزدور ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی حالت کو سمجھتے ہوئے حکومت کو ان لوگوں کی جیب میں پیسہ ڈال کر ان کی مالی صلاحیت بڑھانی چاہئے۔

migrant workers get jobs in mgnrega said congress leader anand sharma
کانگریس کے ترجمان آنند شرما

مسٹر شرما نے کہا کہ گاؤں میں غریب خواتین لاک ڈاؤن سے پریشان ہیں۔ ان کے جن دھن کھاتے میں 500 روپے ڈالے گئے ہیں لیکن جن دھن کھاتے صرف 21 خواتین کے ہیں اس لیے منریگا سے غریب خواتین کو پیسہ دیے جانے چاہئے اور ان سب کی مدد ہونی چاہئے۔

ترجمان نے کہا کہ حکومت جسے پیکج بتا رہی ہے، صحیح معنی میں وہ پیکج نہیں ہے اور نہ ہی وہ جی ڈی پی کا 10 فیصدی ہے، جیسا کہ حکومت دعوی کر رہی ہے۔ یہ لوگوں کو فوری فائدہ دینے والا اقتصادی پیکج نہیں بلکہ معیشت بڑھانے کےلیے مالی مدد ہے اور یہ جی ڈی پی کا دس نہیں بلکہ تقریباً تین فیصدی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.