ETV Bharat / state

Moulvi Muhammad Baqir مولوی محمد باقر پر 16 ستمبر کو دہلی پریس کلب میں یادگاری خطبہ - پریش کلب میں تقریب کا اہتمام

1857 کی جنگ آزادی کی ناکامی کے بعد انگریزوں نے جن اولین مجاہدین آزدی کو سزاے موت دی تھی، ان میں 'دہلی اردو اخبار' کے ایڈیٹر مولوی محمدباقر بھی شامل تھے۔انھیں بغیر کوئی مقدمہ چلائے 16/ستمبر1857کو دہلی میں توپ کے دہانے پر رکھ کر اڑادیا گیا تھا۔ اس وقت ان کی عمر74سال تھی۔اس اعتبار سے وہ ملک کی آزادی کے لیے شہید ہونے والے پہلے صحافی ہیں۔ Freedom Struggle’s First Journalist Martyr

مولوی محمد باقر
مولوی محمد باقر
author img

By

Published : Sep 15, 2022, 7:45 PM IST

1857 کی جنگ آزادی اولین شہید صحافی اور مجاہدین آزادی مولوی محمدباقر کے یوم شہادت پر یادگاری خطبہ16ستمبر کو پریس کلب میں ہندی کے نامورادیب اور فکشن نگار پروفیسر اصغر وجاہت پیش کریں گے۔Freedom Struggle’s First Journalist Martyr

1857 کی جنگ آزادی کی ناکامی کے بعد انگریزوں نے جن اولین مجاہدین آزدی کو سزاے موت دی تھی، ان میں ’دہلی اردو اخبار‘ کے ایڈیٹر مولوی محمدباقر بھی شامل تھے۔انھیں بغیر کوئی مقدمہ چلائے 16/ستمبر1857کو دہلی میں توپ کے دہانے پر رکھ کر اڑادیا گیا تھا۔ اس وقت ان کی عمر74سال تھی۔اس اعتبار سے وہ ملک کی آزادی کے لیے شہید ہونے والے پہلے صحافی ہیں۔

ان کی اسی بے مثال شہادت کو یاد کرنے کے لیے پریس کلب آف انڈیا نے 16ستمبر کی سہ پہر تین بجے اپنے کانفرنس ہال میں ایک خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا ہے جس میں ہندی کے نامورادیب اور فکشن نگار پروفیسر اصغر وجاہت یادگاری خطبہ پیش کریں گے۔

پروگرام کی صدارت پریس کلب کے صدر اوما کانت لکھیڑا کریں گے۔ اس موقع پر سینئر صحافی معصوم مرادآبادی کو افتتاحی کلمات کے مدعو کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پریس کلب نے گزشتہ سال بھی مولوی محمدباقر کے یوم شہادت پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا تھا۔ پریس کلب آف انڈیا مولوی محمدباقر کی یاد میں کسی معتبر صحافی کو ایوارڈ پیش کرنے کی بھی منصوبہ بندی کررہا ہے،جس کے خدوخال طے کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:پریس کلب آف انڈیا نے مولوی باقر کو کیا یاد، کتاب کا بھی رسم اجرا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.