نئی دہلی: دارالحکومت میں کورونا وائرس کے مسلسل بڑھتے کیسز، دہلی حکومت کے اسپتالوں کی خراب حالت، پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں بھاری اضافہ اور مرکزی حکومت کے دہلی کے 72 لاکھ لوگوں کے لئے بھیجے گئے مفت راشن کی تقسیم میں خامیوں کے معاملے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی پیر کو وزیر اعلی اروند کجریوال سے ملاقات کرکے ان کے تدارک کا مطالبہ کریں گے۔
اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما رام ویر سنگھ ودھوڑی نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔انہوں نے کہا کہ 'دہلی میں کورونا وائرس کے کیسز رکنے کا نام نہیں لے رہے. دوسری طرف علاج کے معاملے میں دہلی حکومت کے اسپتالوں کی حالت انتہائی خراب ہے.
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہلی کے ریڈ زون میں ہونے کے باوجود کجریوال حکومت نے شراب کی دکانیں کھولنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد شراب کی دکانوں پر سوشل ڈسٹنسنگ کی دھجیاں اڑ گئیں۔ اس کے بعد سے کورونا وائرس کے کیسزمیں تیز اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
قابل غور ہے کہ دہلی کورونا وائرس کے کیسز کے معاملے میں ملک میں تیسرے نمبر پر ہے. یہاں 6318 کیسز ہیں اور 68 افراد کی موت ہو چکی ہے۔
ودھوڑی نے کہا کہ حکومت بحران کے اس وقت میں ویلیو ایڈیڈ ٹیکس (ویٹ) میں نمایاں اضافہ کئے جانے سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھاری اضافہ ہو ا ہے. کسان، مڈکل کلاس اور اوسط کلاس کے 72 لاکھ لوگوں کے لئے فی کس آٹھ کلو گندم، دو کلو چاول اور ایک کلو دال بھیجی ہے. اس کے علاوہ دہلی کے تقریباً 1.57 لاکھ بی پی ایل کنبوں کو ماہانہ ایک کلو چینی دینے پر 25 روپے فی کلو کی سبسڈی بھی مرکزی حکومت دے رہی ہے، ریاستی حکومت اس مفت راشن کی مناسب تقسیم تک نہیں کرا پارہی. یہ بات خوراک کے مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے بھی اٹھائی ہے۔
پاسوان نے چھ مئی کو ٹويٹ کیا تھا جس میں دہلی حکومت کے مختص اناج نہ اٹھانے کا الزام تھا. انہوں نے لکھا تھا’’وزیر اعظم نریندر مودی جی کی منصوبہ بندی کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں بھی ملک کے ہر کونے تک اناج پہنچ رہا ہے۔ پی ایم جی کے اے وائی میں دہلی کو اپریل کے لئے مختص 36،367 ٹن اناج میں سے ایک فیصد سے بھی کم 12،600 مستحقین کو صرف 63 ٹن تقسیم کیا گیا ہے۔ وزیر اعلی اروند کجریوال جی سے درخواست ہے کہ تقسیم میں تیزی لائیں۔