پولیس کے افسران اور مظاہرہ کے ایک منتظم نے بتایا کہ تقریبا 150 مقامی لوگوں اور وزارت داخلہ کے ایک جوائنٹ سکریٹری، اسپیشل پولیس سکریٹری اور جنوب مشرقی ضلع کے جوائنٹ پولیس کمشنر چنمے وشال کے ساتھ تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک میٹنگ ہوئی۔
میٹنگ شاہین باغ تھانے میں ہوئی جو تقریبا دس بجے رات کو ختم ہوئی۔
اس دوران کالندی کنج کے ایک طرف کے راستے کو کھولنے کے لیے درخواست کی گئی لیکن وہ فی الحال کسی نتیجہ پر نہیں پہنچ سکی۔ افسران نے ہائی کورٹ کے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے لوگوں سے جلد حل نکالنے کی اپیل کی۔
انہوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ اس راستے کو بند ہونے سے متھرا روڈ کے ساتھ ساتھ دیگر راستوں پر پورے دن لمبا جام لگا رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جانب سے ٹھوس یقین دہانی کی بات پر لفٹننٹ گورنر کے ساتھ میٹنگ کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ مظاہرہ کے منتظم کو جلد ہی لفٹننٹ گورنر کے ساتھ ملاقات کرائے جانے کی امید ہے۔
واضح رہے کہ کالندی کنج مارگ پر ایک ماہ سے زیادہ عرصے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف مظاہرین دن رات مظاہرہ کررہے ہیں۔