ETV Bharat / state

سجادہ نشینوں کی اجیت ڈوبھال سے ملاقات - این ایس اے اجیت دووال

این ایس اے دووال نے قیام امن، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، محبت اور بھائی چارے کے فروغ میں مسلمانوں کا قومی تعمیر میں اہم کردار اور درگاہوں کے اہم کردار کو سراہا۔ انہوں نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے دیگر امور کو حکومت تک پہنچانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

Meeting of Sajjada Nasheen with Ajit Dowal
سجادہ نشینوں کی اجیت دووال سے ملاقات
author img

By

Published : Jan 18, 2021, 8:47 PM IST

Updated : Jan 18, 2021, 8:55 PM IST

آج بھارت کی مختلف درگاہوں کے 20 سجادہ نشین پر مشتمل آل انڈیا سجادہ نشین کونسل کے وفد نے قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈووال سے ملاقات کی اور امن کو درپیش موجودہ خطرات پر تبادلہ خیال کیا اور فرقہ پرست قوتوں کے خلاف ملک میں ہم آہنگی قائم کرنے پر زور دیا۔

سجادہ نشینوں کی اجیت دووال سے ملاقات

وفد نے روشنی ڈالی کہ درگاہوں نے ہمیشہ پوری دنیا خصوصا بھارت میں امن اور ہم آہنگی کے فروغ میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے اور کہا کہ بھارت میں لگ بھگ تمام درگاہ قومی سلامتی کی ماڈل ہیں۔

اے آئی ایس سی کے چیئرمین سید نصیر الدین چشتی نے حکومت سے درخواست کی کہ وہ سجادہ نشینوں کے حقوق، مفادات اور مراعات کے تحفظ کے لئے اقدامات کرے۔

Meeting of Sajjada Nasheen with Ajit Dowal
سجادہ نشینوں کی اجیت دووال سے ملاقات

کونسل کی جانب سے، اے آئی ایس سی کے چیئرمین نے آل انڈیا درگاہ بورڈ بنانے اور درگاہ امور کے لیے وزیر مملکت کی تقرری کا بھی مشورہ دیا۔

کونسل کے چیف سرپرست، جو اجمیر کے روحانی سربراہ، دیوان صاحب درگاہ اجمیر شریف بھی ہیں، نے اس حقیقت پر روشنی ڈالی کہ سجادہ نشینوں اور صوفی ثقافت کی لاپرواہی کی وجہ سے فرقہ پرست قوتیں تقویت حاصل کررہی ہیں۔

دیوان نے این ایس اے اجیت دووال سے درخواست کی کہ وہ بھارت میں امن و خوشحالی کی خاطر حکومت میں اعلی سطح پر اے آئی ایس سی کے جذبات کی نمائندگی کریں اور کونسل نے متفقہ طور پر ہر طرح کی بنیاد پرستی کے خلاف جنگ میں اپنی مکمل حمایت کی پیش کش کی۔

اے آئی ایس ایس سی نے حکومت ہند سے درخواست کی کہ وہ درگاہوں کی فلاح و بہبود کے لئے ایک قومی پالیسی کا اعلان کرے جس میں سجادہ نشین کے حق کو تحفظ فراہم کرایا جائے۔

Meeting of Sajjada Nasheen with Ajit Dowal
سجادہ نشینوں کی اجیت دووال سے ملاقات

این ایس اے دووال نے قیام امن، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، محبت اور بھائی چارے کے فروغ میں مسلمانوں کا قومی تعمیر میں اہم کردار اور درگاہوں کے اہم کردار کو سراہا۔ انہوں نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے دیگر امور کو حکومت تک پہنچانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

کونسل نے ایک باضابطہ پریس ریلیز کے ذریعے بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر درگاہوں کی جانب سے ملک کے تمام شہریوں کی کامیابی اور اچھی صحت کی دعا کی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "اے آئی ایس سی نے مذہب، ذات پات اور مسلک سے قطع نظر عوام کی مجموعی ترقی کے لیے این ایس اے سے اپنی خواہش ظاہر کی ہے۔"

اس میں مزید کہا گیا "این ایس اے نے صبر کے ساتھ ہمارے خیالات کو سنا اور بھارت کے ہر شہری کے مفادات کے تحفظ میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔"

Last Updated : Jan 18, 2021, 8:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.