اجلاس میں بابا رام دیو ، سوامی پرماتمانند، شیعہ مذہبی رہنما مولانا کلب جواد اور سوامی چدانند سرسوتی سمیت کئی مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی۔
اس موقع پر مذہبی رہنماؤں نے ملک میں مذہبی ہم آہنگی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور سماج میں رواداری اور بھائی چارہ پر زوردیا۔
واضح رہے کہ ایودھیا تنازع کے فیصلہ کے مدنظر مذہبی تنظیموں، سیاسی پارٹیوں اور حکومت کی جانب سے لوگوں سے گزشتہ کئی دنوں سے ملک میں امن قائم رکھنے کی اپیل کی جارہی ہے۔
فیصلہ کے بعد اس کا اثر بھی دیکھنے کوملا کیونکہ سبھی فریقوں اور سماجی طبقوں نے سپریم کورٹ کےفیصلہ کا عام طورپر خیرمقدم کیا ہے۔