صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی مرکزی وزارت نے کووِڈ۔19 کے کنٹرول اور مینیجمینٹ کے سلسلے میں حکومت کی کوششوں پر سوالیہ نشان اٹھانے والی میڈیا رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیا کے ایک حصے میں کچھ خبریں شائع ہوئی ہیں جن میں ٹیکنیکل ماہرین کے علم کے بغیر کووِڈ۔19 کے کنٹرول اور مینیجمینٹ کی سمت میں حکومت کی کوششوں کے بارے میں تشویش ظاہر کی گئی اور اس طرح کے الزامات بے بنیاد ہیں۔
وزارت نے کہا کہ یہ اندیشے اور الزامات بے بنیاد ہیں۔ حکومت کووِڈ۔19 وبا سے نمٹنے کے لیے ٹیکنیکل اور لائحہ عمل کی معلومات، سائنسی افکار اورکام، خصوصی رہنمائی کے لیے ماہرین کے ساتھ مسلسل غور وخوض کر رہی ہے۔