وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے اس حادثے کے بارے میں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب میں کہا ہے کہ ہم اس حادثے کے بارے میں زیادہ تفصیلی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
تہران میں بھارتی مشن تیل ٹینکر کے اہلکاروں میں شامل بھارتی اراکین کی فوری رہائی اور وطن واپسی کے لیے ایرانی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہے۔
میڈیا رپورٹز کے مطابق اسٹین امپیرا نے آبنائے ہرمز میں ایک ایرانی مچھلی پکڑنے والی کشتی کو ٹکر ماردی تھی ا ور اس نے کشتی سے آنے والے پیغام کو نظرانداز کردیا تھا۔ بعد میں اس ٹینکر کو ایرانی بحریہ پکڑ کر بندرعباس لے گئی ہے۔ عملے کے اراکین کے 23 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا تھا۔