نئی دہلی: دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات قریب آتے ہی سیاست تیز ہوگئی ہے۔ عام آدمی پارٹی نے بی جے پی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایم سی ڈی کے بی جے پی لیڈر 2014 سے ملازمین کا جی پی ایف جمع نہیں کرائے ہیں۔ شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے پاس ملازمین کے جی پی ایف کے 1232 کرورڑ روپے میں سے صرف 28 کروڑ روپے ہیں۔
ایک ملازم کے لیے ریٹائرمنٹ کے وقت جی پی ایف کے پیسے کو لے کر بہت زیادہ توقعات ہوتی ہیں۔ملازم سوچتا ہے کہ ریٹائر ہونے کے بعد جی پی ایف کے پیسوں سے میں بچوں کی شادی کروں گا،گھر کی تعمیر کروں گا ،کاروبار یں پیسہ لگاؤں گا اور زندگی کے دوسرے بڑے کام کروںگا جو میں ملازمت کے دوران نہیں کرپایا۔
انہوں نے کہا کہ شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن میں اپوزیشن رہنما سے سوال پوچھا کہ ملازمین کو جی پی ایف کی کتنی رقم دی جائے؟ جس کا جواب آیا کہ، 1232.46 کروڑ روے ملازمین کا جی پی ایف ہونا چاہیے۔ اس کے بعد یہ سوال پوچھا کہ رٹائر ہونے والے ملازمین کی کتنی رقم ہے؟ کیونکہ بہت سے ایسے ملازمین ہیں جو ریٹائر ہوچکے ہیں لیکن انہیں جی پی ایف نہیں دیا گیا۔ پھر جواب دیا کہ اس کے ذمہ تقریباً 3 ہزار 824 کروڑ روپے دینے ہیں۔
مزید پڑھیں: شاہ رخ سمیت نو ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد
سوربھ بھاردواج نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے زیر اقتدار ایم سی ڈی نے ریٹائر ہونے کے بعد بھی کئی ملازمین کو جی پی ایف نہیں دیا۔ انہو ں نے کہا کہ دہلی بی جے پی کے ریاستی صدر آدیش گپتا بتائیں کہ کارپوریشن ملازمین 1200 کروڑ کا جی پی ایف کہاں گیا؟ ایم سی ڈی میں سرکار بنانے والی نئی پارٹی کو یہ رقم کہاں سے ملے گی؟