ETV Bharat / state

پہلا مرحلہ: مغربی بنگال، تریپورہ میں سب سے زیادہ پولنگ - لوک سبھا انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں مجموعی طور سے پرامن ووٹنگ ہوئی اور تریپورہ میں سب سے زیادہ 8ء81 فیصد اور مغربی بنگال میں 81 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

ec
author img

By

Published : Apr 11, 2019, 9:45 PM IST

Updated : Apr 11, 2019, 10:49 PM IST

اسسٹنٹ الیکشن کمشنر امیش سنہا نے پریس کانفرنس میں میڈیا کو بتایا کہ 17 ویں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 18 ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 91 سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے اور جموں و کشمیر سمیت سبھی علاقوں میں ووٹنگ مجموعی طور پر پُرامن رہی۔

انہوں نے کہا کہ کہیں سے بھی کسی بھی طرح کے ناخوشگوار واقعات پیش آنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے اور ووٹرز میں ووٹنگ کے تئیں زبردست جوش و خروش نظر آیا۔

امیش سنہا نے کہا کہ کمیشن کو سبھی سیٹوں سے شام پانچ بجے تک کے حق رائے دہی کے اعدادوشمار حاصل ہوئے ہیں۔

تریپورہ کی ایک سیٹ کے لیے 8ء81 فیصدی، مغربی بنگال کی دو سیٹوں کے لیے 81 فیصد، جموں و کشمیر کی دو سیٹوں کے لیے 49ء54، آندھرا پردیش کی 25 سیٹوں کے لیے 67ء70، چھتیس گڑھ کی ایک سیٹ کے لیے 56، انڈومان و نکوبار کی ایک سیٹ کے لیے 67ء70، تلنگانہ کی 17 سیٹوں کے لیے 60، اتراکھنڈ کی پانچ سیٹوں کے لیے 85ء57، سکم کی ایک سیٹ کے لیے 69، میزورم کی ایک سیٹ کے لیے 60، ناگالینڈ کی ایک سیٹ کے لیے 2ء78، آسام کی پانچ سیٹوں کے لیے 68، اترپردیش کی 8 سیٹوں کے لیے 69ء63، اڈیشہ کی چار سیٹوں کے لیے 68، مہاراشٹر کی سات سیٹوں کے لیے 56، میگھالیہ کی دو سیٹوں کے لیے 16ء67، لکشدیپ کی ایک سیٹ کے لیے 66 اور بہار کی چا سیٹوں کے لیے 50 فیصدی ووٹ ڈالے گئے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے کے انتخابات میں اب تک ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے 570 معاملے سامنے آئے ہیں۔

آندھرا پردیش میں 6، اروناچل پردیش میں 5، بہار میں ایک، منی پور میں ایک اور مغربی بنگال میں ایک الیکٹرانک مشین میں خرابی کی شکایت موصول ہوئی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Apr 11, 2019, 10:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.