ETV Bharat / state

'مولانا وحید الدین خان کی رحلت ملک و ملت کا عظیم نقصان'

مولانا وحید الدین خان نے اپنے منفرد طریقہ سے زندگی بھر اسلام کی خدمت کی۔ انہوں نے 200 سے زائد کتابیں اسلام سے متعلق تصنیف کیں اور ان کا یہ اثاثہ ان کی وفات کے بعد کئی دہائیوں تک نوجوان نسل کے لیے فیض یاب ثابت ہوگا۔

maulana waheed ud din khans passing away is a great loss
مولانا وحید الدین خان کا اس دنیا سے جانا ایک بڑا خسارہ
author img

By

Published : Apr 22, 2021, 8:24 PM IST

گذشتہ شب مولانا وحید الدین خان کے انتقال کی خبر سے ملک بھر میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

مولانا کو کورونا وائرس کی وبا سے متاثر ہونے کے بعد دہلی کے اپولو اسپتال میں داخل کراویا گیا تھا جہاں انہوں نے آخری سانس لی، ان کی تدفین حضرت نظام الدین میں واقع قبرستان پنج پیراں میں عمل میں آئی۔

مولانا وحید الدین خان کا اس دنیا سے جانا ایک بڑا خسارہ

آل انڈیا مجلس مسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد نے مولانا وحید الدین خان کے انتقال پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی عالم کا گزر جانا ایک بڑے خسارے کی بات ہوتی ہے۔ کورونا وائرس کی اس وبا سے بہت سے عالم دین اس دار فانی سے کوچ کر گئے، اسی فہرست میں اب مولانا وحید الدین خان کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مولانا وحید الدین خان نے اپنے منفرد طریقہ سے زندگی بھر اسلام کی خدمت کی۔

انہوں نے 200 سے زائد کتابیں اسلام سے متعلق تصنیف کیں اور ان کا یہ اثاثہ ان کی وفات کے بعد کئی دہائیوں تک نوجوان نسل کے لیے فیض یاب ثابت ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں مشاورت کی جانب سے مولانا وحید الدین خان کے اہل خانہ سے اور ان کے پیروکاروں سے تعزیت پیش کرتا ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.