ETV Bharat / state

مولانا رفیق قاسمی اور پروفیسر ولی اختر کے انتقال پر تعزیت - Severe loss due to death of Maulana Rafiq Qasmi

عطاالرحمن قاسمی نے کہاکہ مولانا رفیق قاسمی اور پروفیسر ولی اختر کے انتقال سے قوم و ملت اور زبان و ادب کا شدید نقصان ہوا ہے

مولانا رفیق قاسمی اور پروفیسر ولی اختر کے انتقال پر تعزیت

author img

By

Published : Jun 10, 2020, 11:44 PM IST

مولانا رفیق احمد قاسمی سابق سکر یٹری جماعت اسلامی ہند اور پروفیسر ولی اختر شعبہ عربی دہلی یونیورسٹی کے سانحہ ارتحال پر اظہار رنج و ملال کرتے ہوئے مولانا مفتی عطاء الرحمن قاسمی چیئرمین شاہ ولی اللہ انسٹی ٹیوٹ نئی دہلی نے کہا کہ یہ دونوں شخصیات علمی و دینی خدمات کے حوالے سے بڑی اہمیت کی حامل رہے ہیں اور یہ قوم و ملت اور زبان و ادب کے عظیم سرمایہ کی حیثیت رکھتے تھے۔

عطاالرحمن قاسمی نے کہاکہ 'ان دونوں کی وفات سے جہاں قوم و ملت اور زبان و ادب کا شدید نقصان ہوا ہے،وہاں میر ا زبردست ذاتی خسارہ بھی ہوا ہے۔

مولانا رفیق احمد قاسمی سکریٹری جماعت اسلامی ہند جب کبھی جماعت اسلامی ہند کی جانب سے علماء اور فارغین مدارس عربیہ کے لئے محاضرات اور تربیتی پروگرام کا انعقاد کرتے تھے تو مجھے بہ اصرار اظہار خیال کرنے کے لئے حکم دیا کرتے تھے اور اپنے یہاں بلا کر میری حوصلہ افزائی کیا کرتے تھے۔ان کی بے پناہ محبت و شفقت اور بزرگانہ مسکراہٹ مجھے آج بھی یاد آتی ہے اور خون کا آنسو رولا جاتی ہے۔

مولانا رفیق قاسمی اور پروفیسر ولی اختر کے انتقال پر تعزیت
مولانا رفیق قاسمی اور پروفیسر ولی اختر کے انتقال پر تعزیت

عطاالرحمن قاسمی نے مزید کہا کہ مولانا رفیق احمد قاسمی اور پروفیسر ولی اختر کا شاہ ولی اللہ انسٹی ٹیوٹ سے بھی بڑا گہرا تعلق تھا،یہ دونوں حضرات شاہ ولی اللہ انسٹی ٹیوٹ کے سیمیناروں اور محاضرات میں شریک ہوتے تھے اور دعاؤں سے بھی نوازتے تھے، جب چند سال قبل شاہ ولی اللہ انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے”مجموعہ رسائل امام شاہ ولی اللہ“کی ترتیب و تدوین کا آغاز کیا گیا تھا تو پروفیسر ولی اختر صاحب نے بڑی خوشی و مسرت کا اظہار کیا تھا اور اس جامع پروجیکٹ کی تکمیل کی دعا کی تھی،اور اب جب اس پروجیکٹ کی دسویں اور آخری جلد کی تکمیل ہو رہی ہے تو وہ اچا نک اپنے رب کریم اور اپنے رفیق اعلی کے حضور میں پہونچ گئے۔

مولانا مفتی عطاء الرحمن قاسمی نے کہا کہ 'اللہ تعالی مولانا رفیق قاسمی اور پروفیسر ولی اختر صاحب کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین و پسماندگاں کو صبر جمیل عطاء کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.