ETV Bharat / state

حکومت سازی سے متعلق منیش سیسودیا کی پریس کانفرنس - دہلی اسمبلی انتخابات 2020

دہلی اسمبلی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے والی عام آدمی پارٹی کے رہنما منیش سیسودیا نے آج ایک پریس کانفرنس کرکے یہ اطلاع دی کہ اروند کیجریوال تیسری بار رام لیلا میدان میں 16 فروری کو وزیراعلی کے عہدے کا حلف لیں گے۔ اسی دن عام آدمی پارٹی کے کابینی وزراء بھی حلف لیں گے۔

منیش سیسودیا کی پریس کانفرنس
منیش سیسودیا کی پریس کانفرنس
author img

By

Published : Feb 12, 2020, 3:07 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 2:22 AM IST

پریس کانفرنس میں منیش سیسودیا نے اطلاع دی کہ عام آدمی پارٹی کے وزراء اور دہلی کے وزیر اعلی 16 فروری کو صبح 10 بجے دہلی کے رام لیلا میدان میں حلف لیں گے۔

انہوں نے اس تقریب میں شرکت کرنے کے لیے دہلی کے دو کروڑ لوگوں کو دعوت دی ہے۔

اسی دوران منیش سیسودیا نے کہا کہ وہ بہت شکر گزار ہیں دہلی کی عوام کا جنہوں نے ان کی پارٹی کو دہلی میں تیسری دفعہ حکومت بنانے کے لیے واضح اکثریت دی۔

منیش سیسودیا کی پریس کانفرنس

انہوں نے کہا کہ دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج سے یہ واضح ہو گیا کہ حب الوطنی، ہندو - مسلم کرنے کا نام نہیں ہے۔ حب الوطنی کا اصل مقصد عوام کو بنیادی سہولیات مہیا کرانا ہے انہیں سستی قیمت پر بجلی، پانی تعلیم اور صحت کے لیے خاطر خواہ اقدامات کرنا ہے۔

واضح رہے کہ دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سیسودیا نے مسلسل تیسری دفعہ پٹپڑ گنج اسمبلی حلقہ سے جیت درج کی۔منیش سیسودیا کو اس انتخاب میں بھارتی جنتا پارٹی کے امیدوار رویندر نیگی سے سخت مقابلہ کا سامنا کرنا پڑا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 2:22 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.