ETV Bharat / state

Quality Education For Younger Generation منڈاویہ نے نوجوانوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر منسکھ منڈاویہ نے کہا کہ 'جب سے مودی حکومت اقتدار میں آئی ہے، ہمارے طلبا کے لیے معیاری تعلیم تک رسائی اور قابلیت کو بہتر بنانے اور تربیت دینے کے لیے ٹھوس کوششیں کی گئی ہیں۔' Mansukh Mandaviya on Modi Govt

منڈاویہ نے نوجوانوں کو معیاری تعلیم کے عزم کا اعادہ کیا

author img

By

Published : Dec 16, 2022, 8:24 AM IST

نئی دہلی: صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر منسکھ منڈاویہ نے نوجوان نسل تک معیاری تعلیم کی رسائی کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں بنیادی تبدیلیاں لانے کی کوششیں کی جانی چاہئیں۔ انھوں نے کہا ”حکومت کی ٹھوس کوششوں سے ایم بی بی ایس کی نشستوں میں 87 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے اور پچھلے آٹھ برسوں میں پی جی کی نشستوں میں 105 فیصد کا زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے“۔ انھوں نے مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ ”سال 2014 کے بعد سے، نوجوان نسل کے لیے ملک میں معیاری تعلیم تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں“۔ انھوں نے عزت مآب وزیر اعظم کی وژنری قیادت میں اٹھائے گئے متعدد اقدامات کے اثرات کو اجاگر کیا، ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا کہ ”ہم ملک کے کونے کونے میں تبدیلی ہوتے دیکھ سکتے ہیں۔“ انھوں نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ اس رفتار اور اسٹیک ہولڈروں کے درمیان ہم آہنگی کے ساتھ، ہم ملک میں تعلیم کا ایک جامع ماحولیاتی نظام تشکیل دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ improving Access to Quality Education for youth

مرکزی وزیر صحت نے کہا کہ ”جب سے مودی حکومت اقتدار میں آئی ہے، ہمارے طلبا کے لیے معیاری تعلیم تک رسائی اور قابلیت کو بہتر بنانے اور تربیت دینے کے لیے ٹھوس کوششیں کی گئی ہیں۔“ طبی تعلیم کے شعبے میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے، ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا کہ ”جبکہ بھارت میں 2014 میں 387 میڈیکل کالجوں کی محدود تعداد تھی، نظام میں بہت زیادہ مسائل تھے۔ مرکزی وزیر صحت نے مزید کہا کہ ”مودی حکومت کے تحت ان پٹ کی بنیاد سے نتائج پر مبنی نقطہ نظر اور اصلاحات کی طرف ایک مثالی تبدیلی دیکھی گئی ہے۔ نتیجتاً، اب ہمارے پاس 2022 میں 648 میڈیکل کالجز ہیں جن میں صرف گورنمنٹ میڈیکل کالجز (جی ایم سی) کی تعداد میں 96 فیصد اضافہ ہوا ہے اور 2014 کے بعد نجی شعبے میں 42 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت 648 میڈیکل کالجوں میں سے ملک میں 355 سرکاری اور 293 نجی کالجز ہیں۔ ایم بی بی ایس کی نشستوں میں بھی 2014 میں 51,348 سے 2022 میں 96,077 تک 87 فیصد کا زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اسی طرح پی جی کی نشستوں میں 2014 میں 31,185 نشستوں کے ساتھ 2022 میں 63,842 تک 105 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ گورنمنٹ میڈیکل کالجوں (جی ایم سی) میں ایم بی بی ایس کی 10,000 سیٹیں بنانے کے وژن کے ساتھ 16 ریاستوں کے 58 کالجوں کو 3,877 ایم بی بی ایس سیٹوں کے اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ اسی طرح پی جی سیٹوں کو بڑھانے کے لیے 21 ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں میں 72 میڈیکل کالجوں کو پہلے مرحلے میں منظوری دی گئی ہے، جس میں 4,058 پی جی سیٹوں کا اضافہ ہوا ہے۔ منصفانہ امتحان اور انتخاب کے عمل کے لیے، ایک مشترکہ داخلہ ٹیسٹ- قومی اہلیتی داخلہ ٹیسٹ (این ای ای ٹی) ’ایک ملک، ایک امتحان، ایک میرٹ‘ کے لیے 2016 میں ایک مشترکہ کونسلنگ سسٹم کے ساتھ متعارف کرایا گیا تھا۔ اس سے ہندوستان میں کہیں سے بھی طلبا کو میرٹ کی بنیاد پر ملک کے کسی بھی میڈیکل کالج میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا۔

میڈیکل کونسل آف انڈیا (ایم سی آئی) کے انتہائی بدعنوان ادارے کو تبدیل کرنے کے لیے نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی) بھی بنایا گیا تھا۔ این ایم سی طبی تعلیم کو کنٹرول کرنے والے ریگولیٹری نظام کو جدید بنائے گی۔ تمام موجودہ ضوابط کو ہموار کرنے کے علاوہ، مشترکہ ایگزٹ امتحان نیکسٹ کا انعقاد، فیس کے رہنما خطوط، کمیونٹی صحت فراہم کنندہ کے لیے معیارات اور میڈیکل کالجوں کی درجہ بندی کا کام کیا جا رہا ہے۔ این ایم سی ایکٹ سے پہلے، پرائیویٹ کالجوں کی طرف سے وصول کی جانے والی فیس کو منظم کرنے کا کوئی قانونی طریقہ کار نہیں تھا۔ اب این ایم سی کی طرف سے سرکاری، نجی اور ڈیمڈ یونیورسٹیوں سمیت تمام کالجوں میں 50 فیصد سیٹوں کی فیس کے سلسلے میں رہنما خطوط جاری کیے گئے ہیں۔ متوازی طور پر، نرسنگ ایجوکیشن، ڈینٹل ایجوکیشن اور الائیڈ اور ہیلتھ کیئر پروفیشنز کے شعبوں میں اصلاحات جاری ہیں۔ ایک نیا نیشنل الائیڈ اینڈ ہیلتھ کیئر پروفیشنز ایکٹ 2021 بھی نافذ کیا گیا ہے۔ اسی طرح این ایم سی کی طرز پر ڈینٹل کونسل آف انڈیا اور انڈین نرسنگ کونسل میں بھی نئی قانون سازی کے ذریعے اصلاحات کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Mansukh Mandaviya on Health حکومت نے صحت کو ترقی سے جوڑا ہے، منسُکھ مانڈویا

”کووڈ کے دوران، ہم نے دیکھا کہ ہماری طبی افرادی قوت نے کووڈ جنگجوؤں کا ایک اہم کردار ادا کیا، لیکن کئی چیلنجوں کا بھی سامنا کرنا پڑا جیسے کلاس روم کی تعلیم تک رسائی وغیرہ۔ اس سلسلے میں، کئی اقدامات کیے گئے، دکشا پلیٹ فارم (ایک قوم، ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم) ان میں سے ایک تھا۔ یہ ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں میں اسکولی تعلیم کے لیے معیاری ای مواد فراہم کرنے کے لیے ملک کا ڈیجیٹل انفراسٹرکچر ہے۔ تمام درجات کے لیے کیو آر کوڈ مبنی درسی کتابیں 36 میں سے 35 ریاستوں اور مرکز زیر انتظام علاقوں کے پاس دستیاب ہیں اور مقامی ضرورت کے مطابق مواد کو سیاق و سباق کے مطابق بنایا گیا ہے“، مرکزی وزیر صحت نے کہا۔ حکومت ہند کے چند اہم اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے، ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا کہ ”خود سوچھتا ابھیان کے ذریعے، اسکولوں میں 4.5 لاکھ بیت الخلا بنائے گئے ہیں اور خاص طور پر طالبات کے اسکول چھوڑنے کی شرح 17 فیصد سے کم ہو کر 13 فیصد ہوگئی ہے۔“

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.