ETV Bharat / state

'یوگا کو نصاب میں شامل کرنے کی ضرورت' - بھارتی نائب صدر

بھارتی نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے عالمی یوگا ڈے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ہے کہا اسے اسکول کے نصاب میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Jun 22, 2019, 12:00 AM IST

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائيڈو نے یوگا کومقبول عام بنانے اور صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے نیز ملک میں غیر متعدی بیماریوں کے بڑھتے معاملات سے نمٹنے کے لئے اسے اسکولی نصاب میں شامل کرنے کو کہا ہے۔
نائب صدر جمہوریہ نے پرجاپتی برہما کماری یونیورسٹی کی طرف سے بین الاقوامی یوگا ڈے کے موقع پر لال قلعہ میں منعقد ہ پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ قدیم بھارتی طریقہ صحت یوگ نہ صرف بہتر جسمانی اور ذہنی صحت کو یقینی بناتا ہے بلکہ نظم و ضبط کی زندگی بسر کرنے کے طریقے بھی سکھا تا ہے۔

انہوں نے اس کے پیش نظر مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے یوگ کو اسکولی نصاب میں شامل کرنے کی اپیل کی۔

کھانے پینے کی غلط عادتوں سے صحت پر پڑنے والے مضر اثرات کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر نائيڈو نے لوگوں اور خاص کر نوجوانوں کو 'جنک فوڈ' کھانے کے تئيں آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ فوری طور پر تیار کئے جانے والے ایسے کھانے کی اشیاء فوری طور پر بیماریاں بھی لے کر آتی ہیں۔

نائب صدر نے کہا کہ ہمارے باپ دادا کھانے پینے کے جو مقامی طور طریقے بتا کر گئے ہیں، وہ ہر موسم اور آب و ہوا اور علاقوں کے مطابق ہیں۔ انہیں سب لوگوں کو اپنانا چاہیے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.