دہلی این سی آر میں ہریانہ اور اتر پردیش کے بہت سے شہر شامل ہیں۔ لہذا یہاں کے لوگوں کو دہلی آنا جانا پڑتا ہے۔ ایسی صورتحال میں لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کی نقل و حرکت متاثر ہوئی۔ اس لیے سپریم کورٹ نے تین ریاستوں کو ایک ہفتے کے اندر مشترکہ پالیسی بنانے کی ہدایت دی ہے۔
سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا کہ اس معاملے میں ایک پالیسی، ایک راستہ اور ایک پورٹل کی ضرورت ہے۔ عدالت نے مرکزی حکومت سے اس معاملے پر فیصلہ لینے کے لئے تین ریاستوں کی مشترکہ میٹنگ کا اہتمام کرنے کو کہا ہے۔
خاص بات یہ ہے کہ لاک ڈاؤن 4 کے دوران جب ایم ایچ اے نے سرحد بند کرنے کی ہدایت دی تھی تو چنانچہ دہلی حکومت نے اپنی سرحدیں کھلی رکھیں۔ اس کے بعد جب وزارت داخلہ نے لاک ڈاؤن 5 میں سرحد کھولنے کے لئے ہدایات دیں تو دہلی نے اپنی سرحد کو سیل کردیا۔ ایسی صورتحال میں لوگوں کو ایک ریاست سے دوسری ریاست میں جانے کے لئے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔