ETV Bharat / state

میجر دھیان چند کو 'بھارت رتن' دلانے کے لئے پیدل سفر - ریٹائرڈ پولیس اہلکار تار ک پارکرنے ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند کو ٫٫بھارت رتن٫٫ایوارڈ دلانے

ریٹائرڈ پولیس اہلکار تارک پارکر نے ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند کو 'بھارت رتن' ایوارڈ دلانے کے لیے خارگون، مدھیہ پردیش سے نئی دہلی تک 1250 کلو میٹر کا سفر پیدل مکمل کیا۔

میجر دھیان چند کو٫٫ بھارت رتن،، دلانے کے لئے یے بارہ سو پچاس کلومیٹر کا پیدل سفر

author img

By

Published : Feb 16, 2020, 1:35 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 12:35 PM IST

ریٹائرڈ پولیس اہلکار تارک پارکر نے ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند کو 'بھارت رتن' ایوارڈ دلانے کے لیے خارگون، مدھیہ پردیش سے نئی دہلی تک 1250 کلو میٹر کا سفر پیدل مکمل کیا۔

جہاں ارجن ایوارڈ ہاکی کے اولمپیئن کھلاڑی اشوک دھیان چند کے نواسے گورو دھیان چند، کرکٹر سریندر کھنہ اور دیگر نامور ہاکی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ معزز شخصیات نے تارک پارکر کا پھولوں کا ہار پہنا کر استقبال کیا۔

میجر دھیان چند کو٫٫ بھارت رتن،، دلانے کے لئے یے بارہ سو پچاس کلومیٹر کا پیدل سفر۔ویڈیو

اس دوران پارکر نے کہا کہ 'میجر دھیان چند کو 'بھارت رتن' کی مانگ کے لئے 15 دسمبر 2019 کو خارگون سے سفر شروع کیا تھا اور راستے میں بہت ساری مشکلات آئیں لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری اور نہ ہمارا عزم متزلزل ہوا اور آج نئی دہلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم (د دا) کے مجسمے کے سامنے پہنچ کر اپنا سفر ختم کیا اور دھیان چند کو گلہائے عقیدت بھی پیش کیا۔

اس موقع پر، تارک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت جب تک دھیان چند کو، بھارت رتن،، ایوارڈ سے نہیں نوازتی ، تب تک اپنی مانگ کو مختلف طریقوں سے برقرار رکھیں گے۔

انہوں نے کہا ، "مجھے امید ہے کہ حکومت دادا کو جلد ہی ٫٫بھارت رتن ,,سے نوازے گی۔" اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو ، میں ہر روز خارگن میں ایک گھنٹہ کا دھرنا دوں گا۔

تارک نے اپنے سفر کے بارے میں بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ روزانہ تقریبا 40 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتے ہیں اور آہستہ آہستہ 1250 کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے آج دہلی پہنچے ہیں ۔

میجر دھیان چند کو٫٫ بھارت رتن،، دلانے کے لئے یے بارہ سو پچاس کلومیٹر کا پیدل سفر
میجر دھیان چند کو٫٫ بھارت رتن،، دلانے کے لئے یے بارہ سو پچاس کلومیٹر کا پیدل سفر

پارکر نے بتایا 1978 میں انہوں نے جھانسی میں دادا سے 1600 کلومیٹر طویل نیپال پد یاترا کے دوران ملاقات کی تھی۔دو دن ان کے گھر پر قیام کیا تھا۔اس دوران ان کی شخصیت کا مرید ہو گیا۔

اہم بات یہ ہے کہ ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند کو بھارت رتن دینے کا مطالبہ گذشتہ کئی برسوں سے اٹھایا جارہا ہے ، لیکن اب تک کسی بھی حکومت نے انہیں بھارت رتنن دینے کا اقدام نہیں اٹھایا۔

دھیان چند 29 اگست 1905 کو الہ آباد ، اتر پردیش میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے مسلسل 3 اولمپکس میں ہاکی میں بھارت کو سونے کا تمغہ دلایاتھا ،ان کے نام سے ایوارڈ ضرور دیئے جاتے ہیں لیکن ابھی تک انہیں بھارت رتن نہیں دیا جاسکا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 12:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.