ETV Bharat / state

مہوا موئترا آج کیش فار کوئری کیس میں ایتھکس کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گی

ٹی ایم سی ایم پی مہوا موئترا آج ایتھکس کمیٹی کے سامنے کیش فار کوئری کیس میں پیش ہوں گی۔ اس سے قبل انہوں نے بزنس مین درشن ہیرانندانی سے جرح کی اجازت مانگی تھی۔ cash and query case

Cash for Query case
Cash for Query case
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 2, 2023, 10:02 AM IST

Updated : Nov 2, 2023, 12:14 PM IST

نئی دہلی: ترنمول کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا آج کیش فار کوئری کیس میں ایتھکس کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گی۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے ان پر لوک سبھا میں پیسے لینے اور سوال پوچھنے کا الزام لگایا تھا۔ جس کے بعد سیاست گرم ہو گئی۔ اس معاملے نے زور پکڑا اور تحقیقات کا موضوع بن گیا۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے اس معاملے کی تحقیقات کرانے کی اپیل کی، جس کے بعد یہ کیس ایتھکس کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔

اس سے پہلے منگل کو مہوا موئترا نے کہا تھا کہ وہ جمعرات کو لوک سبھا کی ایتھکس کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گی۔ اس کے ساتھ ہی، انہوں نے کیش فار کوئری کیس میں الزامات پر تاجر درشن ہیرانندانی اور ایڈوکیٹ جئے اننت دہرائی سے جرح کرنے کی اجازت مانگی۔ اس کے ساتھ ہی مہوا نے ایتھکس کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے 5 نومبر کے بعد کی تاریخ دینے کی درخواست کی تھی، لیکن کمیٹی نے ان کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے 2 نومبر کو پیش ہونے کو کہا۔ مہوا نے کہا کہ جب وہ ایتھکس کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گی تو وہ اس جھوٹ کو ختم کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں ایک روپیہ بھی لیتی تو بی جے پی مجھے اب تک جیل میں ڈال دیتی۔ انھوں نے کہا کہ میرا کوئی کچھ بگاڑ نہیں سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: پیسے لے کرسوال کا الزام ناکام، اب قومی سلامتی کا الزام: مہوا موئترا

مہوا نے کمیٹی پر سوال اٹھائے:

ٹی ایم سی ایم پی نے کہا کہ سال 2021 کے بعد سے اس ایتھکس کمیٹی کی ایک بھی میٹنگ نہیں ہوئی ہے۔ کمیٹی نے اپنا ضابطہ اخلاق بھی تیار نہیں کیا۔ مہوا نے کہا کہ اگر میرے خلاف کوئی مجرمانہ الزام ہے تو ایجنسیوں کو جانچ کرنی چاہئے۔ ایتھکس کمیٹی کسی کے ذاتی معاملے کی تحقیقات کرنے کی جگہ نہیں ہے۔

  • महुआ जी (आरोपी सांसद) की खबर जो मीडिया में चल रही है,उसके अनुसार 47 बार दुबई में हीरानंदानी के यहाँ से mail id, सांसद portal से लोकसभा में प्रश्न पूछे गए ।यदि यह खबर सही है तो देश के सभी सांसदों को महुआ जी के भ्रष्टाचार के खिलाफ खड़ा होना चाहिए । हीरानंदानी के लिए हीरानंदानी ने…

    — Dr Nishikant Dubey (@nishikant_dubey) November 1, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وہیں اس معاملے میں ہوئی تازہ پیش رفت میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مہوا موئترا کا پارلیمانی اکاؤنٹ دبئی سے لاگ ان ہوا تھا۔ ساتھ ہی یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ یہ اکاؤنٹ ایک یا دو بار نہیں بلکہ 47 بار دبئی سے کھولا جا چکا ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق مہوا موئترا نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنے پارلیمانی اکاؤنٹ کی لاگ ان تفصیلات بزنس مین درشن ہیرانندانی کے ساتھ شیئر کی ہیں۔ اس نے ہیرانندنی کو اپنا دوست بتایا تھا۔ تاہم مہوا نے پیسے لینے لے کر سوال پوچھنے کے تمام الزامات کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

Last Updated : Nov 2, 2023, 12:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.