دہلی میں حالیہ دنوں کورونا سے پولیس اہلکار کی اموات اور کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات کے مد نظر نئی دہلی کا مدھو وہار پولیس اسٹیشن ایک ماڈل پولیس اسٹیشن بن کر ابھرا ہے۔
یہاں احتیاطی تدابیر کے تحت سینیٹایزیشن اور انفیکشن سے بچاؤ کے لئے جدید انتظامات کیے گئے ہیں ، جو آنے والے وقت میں تمام تھانوں میں دیکھے جا سکتے ہیں۔
ماڈل تھانہ کی حیثیت سے بنایا گیا مدھو وہار پولیس اسٹیشن میں کورونا سے دفاع کے لئے سینیٹایزیشن و دیگر احتیاطی تدابیر کے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں۔
اب تک پولیس کے تھانوں میں داخل ہونے پر صرف مشین گنوں سے لیس سنتری دکھائی دیتے تھے ، لیکن اب ان کے پاس مشین گنوں کے ساتھ ساتھ تھرمل اسکیننگ مشینیں اور سینیٹائزر بھی موجود ہیں۔
تھانہ مدھو وہار میں داخل ہونے پر ، پانی کی ٹنکی رکھی گئی ہے ، جہاں لیکویڈ شاپ سے ہاتھ دھونے کا انتظام ہے۔
وہیں جوتے صاف کرنے کے لئے کیمیائی لیکویڈ بھی رکھا ہوا ہے۔
جس سے کسی بھی وقت جوتے چمکائے جا سکتے ہیں-
جب آپ ڈیوٹی روم کی طرف بڑھتے ہیں تو ، وہاں خودکار سینیٹائزر مشین نصب ہے۔
جس سے سینیٹایز ہونے کے بعد کوئی بھی شخص یا پولیس اہلکار تھانے میں داخل ہو سکتے ہیں۔
شکایت کنندہ اور کیس سے وابستہ دوسرے لوگ دن بھر ڈیوٹی آفیسر کے کمرے میں آتے رہتے ہیں ، جس سے انفیکشن کے سب سے زیادہ خدشہ رہتا ہے۔
اس خطرے سے بچنے کے لئے ، پوری ڈیوٹی آفیسر استقبالیہ کو پولی پروپولین شیٹ سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔
پلاسٹک کی پولی پروپلین شیٹ کے دونوں جانب سے شکایت کنندہ اور پولیس اہلکار بات کر سکتے ہیں۔
ایس ایچ او کا کمرا بھی اسی سے کور کیا گیا ہے۔ جس میں ایس ایچ او اور دیگر افراد کے درمیان یہ پالی پروپولین کی دیوار حائل رہتی ہے۔