ETV Bharat / state

”آئندہ نسلوں کے لئے پانی کا تحفظ انتہائی ضروری”

راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیانائیڈو نے پانی کو زندگی کے لئے اہم ترین اور بیش قیمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو آئندہ نسلوں کے لئے اس کا تحفظ کرنا چاہیے۔

ایم وینکیانائیڈو
ایم وینکیانائیڈو
author img

By

Published : Mar 22, 2021, 1:49 PM IST

راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیانائیڈو نے ایوان کی کارروائی شروع ہونے کے بعد کہا کہ آج پانی کا عالمی دن ہے جو پانی کے تحفظ کو بڑھاوا دینے کا عہد ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے بارش کے پانی کا تحفظ کئے جانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پانی کو کسی بھی صورت میں برباد نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے ارکان پارلیمنٹ کو پانی کے تحفظ کو فروغ دینے اور اس کے تحفط کے لئے لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کی اپیل کی ہے۔

ایم وینکیانائیڈو
ایم وینکیانائیڈو

انہوں نے کہا کہ ویدوں میں پانی کی اہمیت بیان کی گئی ہے۔ ندیوں اور تمام آبی ذرائع کا تحفظ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مسلسل آبادی بڑھ رہی ہے۔ دنیا کی آبادی کے 16 فیصد لوگ بھارت میں رہتے ہیں اور دنیا میں پانی کی دستیابی کا صرف چار فیصد حصہ ملک میں ہے۔

انہوں نے پانی کے عالمی دن کے موقع پر سبھی لوگوں سے پانی کے تحفظ کا عہد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پانی کا جائز استعمال کیا جانا چاہیے، جس سے آنے والی نسلوں کو اس اہم وسیلے سے محروم نہ ہونا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اپنی زندگی میں پانی کی ضرورت پر غور کریں اور زندگی کی ضرورتوں کو اس محدود قدرتی وسیلے کے ذریعہ صحیح استعمال کا عزم کریں۔ آئندہ نسلوں کے لئے پانی کا تحفظ کریں، اس کا ہر قطرہ بیش قیمت ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.