دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے تشکیل کا اعلان کیا ہے۔ اس کمیٹی میں بی جے پی کے ممبر آف پارلیمنٹ گوتم گمبھیر، عام آدمی پارٹی سے رکن اسمبلی عبدالرحمان اور حاجی یونس، ذاکر نگر سے میونسپل کونسلر نازیہ دانش، اسلامک اسکالر کے زمرے میں محمد سعد اور سماجی کارکن کے طور پر کوثر جہاں کو ممبر بنایا گیا ہے۔ BJP MP Gautam Gambhir Delhi Hajj Committee Member
واضح رہے کہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی تشکیل نو طویل عرصہ سے رکی ہوئی تھی جس کے لیے عدالت کی جانب سے بھی حکم جاری کیا گیا تھا اور اسی ماہ میں عدالت کے سامنے تمام ریاستی حج کمیٹیوں کی تشکیل نو کا کام مکمل کرنا تھا جسے آج لیفٹیننٹ گورنر نے تشکیل دے کر مکمل کر لیا ہے۔ اب دہلی کی اسٹیٹ حج کمیٹی کی تشکیل کے بعد تمام ریاستوں میں حج کمیٹیوں کی تشکیل مکمل ہو گئی ہے۔Lt Guv Approves Delhi Hajj Committee
مزید پڑھیں: SC Directs To Constitute Haj Committees حج کمیٹی کی تشکیل کیلئے سپریم کورٹ کی مزید چار ہفتے کی مہلت
حالانکہ عام آدمی پارٹی نے ذاکر نگر سے میونسپل کارپوریشن کونسلر نازیہ دانش کے حج کمیٹی کے رکن کے طور پر کیے گئے انتخاب پر سوال اٹھایا ہے اور کہا ہے کہ نازیہ دانش اور بی جے پی کے درمیان کوئی معاہدہ کیا گیا ہے جس کا سلہ انہیں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے رکن کے طور پر ملا ہے۔