ETV Bharat / state

دہلی میں ایل پی جی گیس سلنڈر دھماکہ، پانچ فائر فائٹرز سمیت سات زخمی - جعفرآباد میں ایل پی جی گیس سلنڈر بلاسٹ

جعفرآباد علاقے میں ایل پی جی گیس سلنڈر پھٹنے سے فائر بریگیڈ کے پانچ اہلکاروں سمیت سات افراد شدید زخمی ہوگئے۔

دہلی میں ایل پی جی گیس سلنڈردھماکہ، پانچ فائر فائٹرز سمیت سات زخمی

author img

By

Published : Nov 6, 2021, 1:44 PM IST

دارالحکومت دہلی کے جعفرآباد علاقے میں ایک دوکان میں ایل پی جی گیس سلنڈر پھٹنے سے فائر بریگیڈ کے پانچ اہلکاروں سمیت سات افراد شدید زخمی ہوگئے۔

دہلی فائر سروس کے ڈائریکٹر اتل گرگ نے ہفتہ کو یو این آئی کو بتایا کہ 'جمعہ کی دیر رات پیش آنے والے اس واقعہ میں پانچ فائر فائٹرز اور دو دیگر جھلس گئے۔ زخمیوں کو جی ٹی بی ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔'

گرگ نے بتایا کہ 'واقعہ کی اطلاع شام تقریباً سات بجے ملی۔ اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ تقریباً تین گھنٹے کی محنت کے بعد رات 10 بجے آگ پر قابو پالیا گیا۔'

انہوں نے کہا کہ 'آگ ایل پی جی گیس سلنڈر میں دھماکے کے بعد لگی تھی۔ ایک بعد ایک کئی دھماکے ہوئے اور گھر میں آگ لگ گئی۔ افراتفری کے درمیان، موقع پر پہنچنے والے فائر فائٹرز نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر گھر میں آگ کی لپٹوں میں گھرے لوگوں کو باہر نکالا۔ اس دوران پانچ فائر فائٹرز زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: آندھراپردیش میں دو سڑک حادثے، پانچ خواتین سمیت سات لوگوں کی موت

زخمی فائر فائٹرز میں سنیل، فیروز، مہاویر، سریش اور راکیش شامل ہیں، جن میں سنیل کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق جس دوکان میں آگ لگی وہاں غیرقانونی طور سے ایل پی جی گیس ایک سے دوسرے سلنڈر میں بھری جارہی تھی۔ اس دوران یہ واقعہ پیش آیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.