اوم برلا اور ان کی اہلیہ تقریباً 12 بجے ہنر ہاٹ پہنچے، جہاں اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے ان کا استقبال کیا۔ دونوں نے ہنر ہاٹ کا دورہ کیا اور کئی اسٹال پر ہنر مند کاریگروں کے فن پارے دیکھے۔
لوک سبھا اسپیکر نے کچھ ہنرمندوں کے ساتھ تصاویر بھی كھنچوائی اور پکوانوں کے اسٹال پر کچھ مزیدار پکوانوں کا لطف بھی لیا۔
بعد میں صحافیوں سے بات چیت میں اوم برلا نے کہا کہ 'ہنر ہاٹ کے ذریعہ اقلیتی امور کی وزارت نے ملک بھر کے دیہی علاقوں میں ہاتھ سے کام کرنے والے چھوٹے اور انتہائی چھوٹے کاریگروں کو ایک بڑا بازار فراہم کرانے کی کوشش کی ہے۔'
اس سے ان کاریگروں کو اپنے فن اور زندگی دونوں کو بہتر کرنے کا موقع اور تحریک ملے گی۔ لوک سبھا اسپیکر نے اس کوشش کے لیے مختار عباس نقوی اور ان کی وزارت کے تمام حکام کی ستائش کی۔