ETV Bharat / state

پارلیمنٹ کے احاطے میں پلاسٹک کی بوتلوں پر پابندی - undefined

لوک سبھا سکریٹریٹ نے منگل سے پارلیمنٹ کے احاطے میں دوبارہ کام میں نہ آنے والی پانی کی پلاسٹک کی بوتلوں اور دیگر سامانوں کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

پارلیمنٹ کے احاطے میں پلاسٹک کی بوتلوں پر پابندی
author img

By

Published : Aug 20, 2019, 11:28 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 5:20 PM IST

لوک سبھا سکریٹریٹ کی باضابطہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کے احاطے میں واقع لوک سبھا سکریٹریٹ اور دیگر معاون ایجنسیوں کے تمام افسران اور اہلکاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس پابندی پر عمل درآمد کریں۔
انھیں پلاسٹک کے سامان کے بجائے ماحولیات یعنی قدرتی طور پرزائل ہونے والے تھیلوں، سامانوں کا استعمال بند کرنے کی صلاح بھی دی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 15 اگست کو 73 ویں یو م آزادی کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ 02 اکتوبر 2019 کو گاندھی جی کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر محض ایک بار استعمال میں آنے والی پلاسٹک کا استعمال بند کر دیں اور اس مقصد کے حصول کے لیے اہم قدم اٹھائیں۔
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ لوک سبھا سکریٹریٹ کی یہ پہل ملک کو پلاسٹک سے پاک بنانے کے لیے وزیر اعظم کی اپیل کی سمت میں ایک قدم ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 5:20 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.