ETV Bharat / state

Lok Sabha Adjourned سرمائی اجلاس میں لوک سبھا کا کام کاج 97 فیصد رہا

لوک سبھا کا دسواں اجلاس 7 دسمبر کو شروع ہوا اور 29 دسمبر تک جاری رہنا تھا۔ لیکن پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس اپنے مقررہ وقت سے پہلے ہی ختم ہو گیا ہے۔ Lok Sabha adjourned sine die

سرمائی اجلاس میں لوک سبھا کا کام کاج 97 فیصد رہا

author img

By

Published : Dec 23, 2022, 1:04 PM IST

نئی دہلی: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس اپنے مقررہ وقت سے پہلے ہی ختم ہو گیا ہے۔ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں لوک سبھا کا کام کاج 97 فیصد رہا۔ ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ 17ویں لوک سبھا کا دسواں اجلاس 7 دسمبر کو شروع ہوا اور 29 دسمبر تک جاری رہنا تھا۔ اس اجلاس میں سماج وادی پارٹی کی نئی رکن ڈمپل یادو نے 12 دسمبر کو رکنیت کا حلف لیا تھا۔ جب ایوان کی کارروائی صبح 11 بجے شروع ہوئی تو اسپیکر اوم برلا نے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سیشن کے دوران کل 13 نشستیں ہوئیں، جو 68 گھنٹے 42 منٹ تک جاری رہیں۔ ایوان کے موجودہ اجلاس کی کارکردگی 97 فیصد رہی۔ Lok Sabha Adjourned Sine Die Ahead Of Schedule

اجلاس کے دوران ایوان کی کارروائی کی تفصیلات بتاتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ اس اجلاس میں اہم مالیاتی اور قانون سازی کے معاملات کو نمٹا دیا گیا۔ سال 23-2022 کے لیے پہلے بیچ کے گرانٹس کے ضمنی مطالبات اور سال 2020-2019 کے لیے اضافی گرانٹس کے مطالبات پر بحث 10 گھنٹے 53 منٹ تک جاری رہی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سیشن کے دوران 9 سرکاری بل پیش کیے گئے اور کل 7 بل منظور کیے گئے جن میں اتر پردیش، کرناٹک، چھتیس گڑھ، تمل ناڈو اور ہماچل میں مخصوص برادریوں کو درج فہرست قبائل کا درجہ دینے کا آئین (شیڈول ٹرائب) آرڈر 1950 میں ترمیم کرنے والے پانچ بل اور اینٹی میری ٹائم پائریسی بل اہم ہیں۔

اس مدت کے دوران تمام جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ نے لوک سبھا میں عوامی اہمیت کے 374 معاملات کو اٹھایا۔ اس کے ساتھ ہی 20 اور 21 دسمبر کو ملک میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال کے اہم مسئلے پر رول 193 کے تحت ایک مختصر مدتی بحث ہوئی۔ ایوان کے 51 ارکان نے اس بحث میں حصہ لیا۔ ساتھ ہی یہ بحث مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے جواب کے ساتھ ختم ہوئی۔ لوک سبھا اسپیکر نے بتایا کہ اجلاس کے دوران حکومت کے وزراء کی طرف سے 43 بیانات دیئے گئے، 1811 کاغذات ایوان میں پیش کئے گئے۔ انہوں نے ایوان کی کارروائی میں تعاون کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی، پارلیمانی امور کے وزرا اور تمام جماعتوں کے رہنماوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Dimple Yadav Takes Oath ڈمپل یادو نے لوک سبھا کی رکنیت کا حلف لیا

اسپیکر نے، پریس اور میڈیا کے ساتھیوں کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر ایوان کو فراہم کی گئی خدمات کے لئے جنرل سکریٹری اور لوک سبھا سکریٹریٹ کے افسران اور اور عملے کی تعریف کی۔ انہوں نے متعلقہ ایجنسیوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایوان کی کارروائی کے دوران موثر خدمات انجام دیں۔ اس کے بعد تمام اراکین قومی ترانا وندے ماترم کے لئے اپنی جگہ پر کھڑے ہوگئے اور قومی ترانہ کے بعد اسپیکر نے ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.