زرعی شعبہ میں کام کرنے والے کسانوں اورکھیت میں کام کرنے والے مزدوروں کو لاک ڈاؤن اورکرفیو سے چھوٹ دی گئی ہے،
وزارت داخلہ نے اس معاملے میں ہدایات جاری کردیا ہے۔ حکومت نے کھیتوں میں کام کرنے والے کسانوں کے ساتھ ساتھ ہی زرعی مزدوروں کو بھی کام کرنے کی چھوٹ دی ہے۔
![وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6579292_u.jpg)
زرعی پیداواروں کی خرید و فروخت سے متعلق ایجنسیوں اور ریاستی حکومتوں نے نوٹیفائڈ منڈیوں کو راحت دی ہے اس کے ساتھ ہی کسان کسٹم ہائرنگ سیننٹر سے کھیتی کے لئے کرایہ پر مشین لے سکیں گے۔
بیج، کھاد، کیڑے مار ادویات بنانے اور پیکیجنگ بھی کئے جاسکیں گے۔ کھیتی میں استعمال کی جانے والی کمبائنڈ ہارویسٹر اور باغبانی میں استعمال کی جانے والی مشین کو ریاست کے اندر یا باہر لانے لے جانے کی چھوٹ دی گئی ہے۔
اس درمیان وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے زرعی کاموں کو کرتے وقت سماجی دوری بنائے رکھنے کے احکامات پر عمل کرنے کو کہا ہے۔