دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کورونا کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے قومی دارالحکومت میں ایک ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں کورونا کا قہر جاری ہے۔
دہلی میں لاک ڈاؤن کو اگلے پیر صبح پانچ بجے کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔
معلوم ہوکہ دہلی میں گذشتہ پیر سے ایک ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا، جس کی مدت 26 اپریل صبح پانچ بجے ختم ہورہی ہے۔
اپنے خطاب میں کیجریوال نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ہم نے دیکھا کہ مریضوں کی مثبت شرح 36-77 فیصد کے تقریباً پہنچ گئی ہے۔ ہم نے دہلی میں اتنی مثبت شرح آج تک نہیں دیکھی تھی۔ گذشتہ ایک دو دن سے کرونا مثبت شرح میں کچھ کمی ہوئی ہے اور آج 30 فیصد نیچے آئی ہے۔
دہلی کے ہسپتالوں میں میڈیکل آکسیجن کی قلت پر انہوں نے کہا کہ دہلی میں 700 ٹن آکسیجن کی ضرورت ہے۔ ہمیں مرکزی سرکار سے 480 ٹن آکسیجن ملا ہے اور کل مرکزی سرکار نے دس ٹن اور دیا ہے۔ اب دہلی کو 490 ٹن آکسیجن مختص کیا گیا ہے۔
لیکن یہ مختص حصہ دہلی نہیں آرہا ہے، کل 330-335 ٹن آکسیجن دہلی پہنچا ہے۔