دارالحکومت دہلی میں واقع تگڑی تھانہ علاقہ کی جھگی میں رہنے والے مزدوروں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ یہ سب دہاڑی مزدوری تھے۔ تقریباً ہر شخص بھوک سے پریشان تھا۔
جس کے بعد تگڑی تھانے کے ایس ایچ او کی سربراہی میں ان لوگوں کو راشن دیا گیا۔ راشن لینے والے لوگوں کے مطابق اس علاقے میں اب تک کوئی بھی رکن پارلیمان اور ایم ایل اے نہیں آیا ہے۔
لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب لوگوں میں راشن کی قلت ہے۔ اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے جنوبی دہلی کے تگڑی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او اور عملے کے ساتھ 50 غریب خواتین میں راشن تقسیم کرایا گیا۔
واضح رہے کہ جھگیوں میں رہنے والے مزدوروں میں راشن تقسیم کیا گیا تھا، جو دہاڑی مزدوری کرتے تھے۔ رقریباً یہ سارے لوگ بھوک سے پریشان تھے۔ ان لوگوں کو تگڑی تھانے کے ایس ایچ او کی سربراہی میں راشن تقسیم کیا گیا۔
اسی دوران راشن لینے والے لوگوں نے یہ بھی بتایا کہ یہاں کوئی بھی سیاسی رہنما نہیں آیا۔ اگر دہلی پولیس نہ ہوتی تو ہم بھوک سے مر جاتے۔'